English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں دو روزہ کل جنوبی ہند مسابقہ پوری کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ، ممتاز طلبہ اور شرکاء کے درمیان تقسیم کیے گئے انعامات ، علماء نے اس طرح کے پروگرام کو بتایا موجودہ دور کی اشد ضرورت

share with us
jamia islamia bhatkal, bhatkal, bhatkal jamia , bhatkal program

بھٹکل یکم دسمبر 2022(فکرو خبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں جنوبی ہند کی سطح پر منعقدہ مسابقہ مناقشہ ، ریاستِ کرناٹک کے مدارس کی سطح پر اجتماعی قرات اور بھٹکل و اطراف کے مدارس کی سطح پر منعقدہ اسلامی ترانے کا دو روزہ پروگرام پوری کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ اس کی آخری نشست آج بعد عشاء ساڑھے آٹھ بجے جامعہ کے درسگاہ کے احاطہ میں منعقد کی گئی جس میں مسابقہ کے ہر زمرہ میں اول دوم اور سوم آنے والوں کے درمیان بانوے ہزار کے انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اس کے علاوہ جملہ شرکاء کو تشجیعی انعامات اورجامعہ کے مختلف شعبہ جات سے انوکھے اور دلچسپ پروگرام پیش کرنے والے طلبہ کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔  مناقشہ میں مختلف ریاستوں سے کل 200 طلبہ نے اپنے اداروں کی طرف سے نمائندگی کی۔

مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی نے سالِ گذشتہ کی رپورٹ پیش کی جس میں جامعہ کی طرف سے جاری دینی ، دعوتی اورتعلیمی سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور جامعہ کے محسنین کا تذکرہ کرتے ہوئے ان تمام افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو جامعہ کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے ہر طرح سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مہمان خصوصی مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہل ایمان کی یہ خصوصیت ہونی چاہیے کہ اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیں۔ مولانا نے ویوثرون علی انفسھم ولو کان بھم خصاصہ ، وفی اموالھم حق معلوم اور واعتصموا بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا کی آیات کی روشنی میں کہا کہ ہمیں شریعت کو مضبوطی کے ساتھ تھامنا ہے اور ہمارا کوئی بھی کام ایسا نہیں ہونا چاہیے جو آپسی تفریق کا سبب بنے، کبھی کسی ایک کی غلطی کی وجہ سے پورے معاشرے کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ بھٹکل میں جو ماحول اتحاد اور اجتماعیت کو میں دیکھ رہا ہوں اس کو برقرار رکھنا چاہیے۔

اس موقع پر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل واستاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبد الرب ندوی نے کہا کہ ہمیں معاشرتی زندگی میں اسلامی احکامات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام کی ابتدا ایسے علم سے ہوئی جس سے انسان کا رشتہ اللہ سے مضبوط ہوجائے۔ یہ بات آپ کو معلوم ہونی چاہیے کہ مدارس کا مقصد بھی یہی ہے۔

ایڈیٹر انچیف فکرو خبر مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اس دور کے حساس موضوعات پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل نے ایک آواز لگائی ۔ دراصل یہ موضوعات موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مولانا نے میڈیا کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ رسولوں کو حکم دیا گیا تھا کہ اپنے بات کو ببانگ دہل کہئے۔ ترسیل کے ذرائع میں زبان و قلم کی اہمیت مسلّم ہے۔  اسے کے ذیل میں یہ بات ملتی ہے کہ علماء کو باطل طاقتوں کا جواب دینے کے لیے تیار کرانا مدارس کی ذمہ داری ہے۔

صدارتی خطاب میں صدر جامعہ مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب نے بانیان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج وہ لوگ اپنے لگائے پودے کو اور اس پروگرام میں جس طرح طلبہ نے اپنی محنتوں کا جو نچوڑ پیش کیا ہے اس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتے تو یقیناً اپنی خوشی کا اظہار کرتے۔

حکم کے فرائض انجام دینے والوں میں سورت کے مولانا عمار لمباڑا اور مولانا قاری سلمان نے اپنے تأثرات پیش کیے اور کئی مفید باتوں کی طرف سے مساہمین اور ان کے ذمہ داران کی توجہ مبذول کرائی۔

اجلاس کے دوران مہمانِ خصوصی کے دستِ مبارک سے مشہور عالمِ دین مولانا محمد الیاس ندوی کی تصنیفات قرآن مجید کے حیرت انگیز واقعات ، شاید آپ کو یقین نہ آئے ، اسی دریا سے اٹھتی ہے۔ اسی طرح مولانا داؤد ندوی کی انگریزی زبان میں Know the prophet family اور know the sahaba  اور Be like the sahaba کا اجراء عمل میں آیا۔

اس پروگرام کے دوران جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے مختلف پروگرام پیش کیے۔

مدارس کی اہمیت پر عالیہ ثالثہ کے طالب علم طاہر نے اردو زبان میں تقریر پیش کی۔ شعبہ ثانویہ کے طلبہ نے کنڑا زبان میں نظم پیش کی۔ مکتب جامعہ اسلامیہ کارگدے کے طلبہ نے جامعہ کے تعارف کے طور پر بہترین مکالمہ پیش کیا۔ شعبہ حفظ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلبہ نے اردو میں ترانہ پیش کیا۔

مسابقہ کے نتائج مولانا مذکراحمد ندوی نے پیش کیے اور نظامت کے فرائض مولانا سمعان ندوی نے انجام دیئے۔

ترانہ

اول : مکتب جامعہ کارگدے بھٹکل

دوم : مکتب جامعہ نوائط کالونی بھٹکل

دوم : مکتب جامعہ بدریہ کالونی موسی نگر بھٹکل

 سوم : جامعہ عمر فاروق ولکی

 

اجتماعی قرات

اول : شعبہ حفظ جامعہ اسلامیہ بھٹکل

دوم : مکتب جامعہ کارگدے

سوم : مدرسہ رحمانیہ منکی

 

مناقشہ

اول : جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، کرناٹک

دوم : جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، کرناٹک

دوم : مدرسہ رحمانیہ سورت ، گجرات

سوم : جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ، مہاراشٹرا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا