English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی پبلک اسکول بھٹکل میں مولانا سید عبداللہ حسنی ندوی لائیبریری اور مولانا محمد اقبال ملا ندوی کمپیوٹر لیب کا افتتاح

share with us

بھٹکل 30 نومبر 2022(فکروخںر نیوز) علی پبلک اسکول بھٹکل میں آج بعد عصر مولانا سید عبداللہ حسنی ندوی لائیبریری کا افتتاح مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی اور مولانا محمد اقبال ملا ندوی کمپیوٹر لیب کا افتتاح مولانا احمد دیولہ صاحب کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔

اس موقع پر منعقدہ مختصر پروگرام میں مہمانِ خصوصی مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی نے کہا کہ آج علم دوستانہ ماحول چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ہم میں تعلیمی پختگی پیدا نہیں ہورہی ہے۔ آپ یوروپ کو دیکھ لیجئے جنہوں نے تعلیمی میدان میں حد درجہ ترقی کی اور ان کی ترقیوں کی مثالیں پیش کی جارہی ہیں، اس میدان میں ان کا سب سے بنیادی کردار یہ رہا ہے کہ جن چیزوں سے مسلمانوں نے ترقی کی تھی انہیں اپنایا جن میں ایک لائبریری کا قیام بھی تھا۔

ان سے قبل بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی نے حضرت مولانا علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے حوالہ سے کہا کہ ان کے یہاں احسان شناسی بہت زیادہ پائی جاتی تھی۔ آپ اس سے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اگر ان کے محسن کا کوئی قریبی بھی آجاتا تو مولانا اپنے استاد کی طرح ان کا اکرام فرماتے تھے۔ مولانا نے کہا کہ جب سے مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی کا قیام عمل میں آیا تو کوشش اس بات کی گئی کہ جتنے محسنین تھے ان کے نام پر یا تو عمارتوں کو یا پھر عمارت کے کسی حصہ کو منسوب کیا گیا ۔ اور آج یہ لائبریری مولانا عبداللہ حسنی ندوی اور کمپیوٹر لیب مولانا محمد اقبال ملا ندوی کے نام موسوم کیا گیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ آئندہ بھی ہم اسی طرح ہمارے محسنین کو نئی نسل کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

مولانا مفتی عبدالنور ندوی نے نظامت کے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہت سے محسنین کا تذکرہ کیا اور اکیڈمی اورعلی پبلک اسکول کے قیام پر بھی روشنی ڈالی۔ پروگرام میں طلبہ نے اسکول کا ترانہ بہت ہی بہترین انداز میں پیش کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا