English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن ایکسپلورا22 میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلباء کاشاندار مظاہرہ 

share with us

:29نومبر2023(فکروخبرنیوز/عبدالحفیظ خان ندوی)آج انجمن پی یو کالج کی طرف سے منعقدہ انجمن ایکسپلورا 22  میں ہائی اسکول کے مابین مقابلوں میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلباء نے شرکت کرتے ہوئے ہوئے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول کانام روشن کیا ہے۔ Tug of warرسی کھنچنے کے مقابلے میں سبھوں کو شکست دیتے ہوئے فائنل کے کڑے مقابلے میں انجمن بوائزہائی اسکول کو سخت ٹکر دے کر پہلا مقام حاصل کیا اور نقد 4000مع ٹرافی وسند سے نوازا گیا۔
 
 سائنس ماڈل مقابلے میں بھی قاسم خان وفضیل موٹیا نے بہترسائنس ماڈل پیش کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا اور 3000روپئے نقدمع ٹرافی وسندسے نوازا گیا 

اسی طرح Extempore تقریری مقابلوں میں محمد یاسین نے کنڑاتقریر میں دوسرا مقام حاصل کیا جس پر 2000روپئےمومینٹو وسنددی گئی اور محمد ریحان نے انگریزی تقریرمیں تیسر ا مقام حاصل کرنے پر1000روپئے نقد مومینٹو،سند دی گئی۔

طلباء کا انجمن ایکسپلورا 22 میں گنگولی تامنکی تھا  جس میں تقریباً 22ہائی اسکولوں نے شرکت کی تھی  ان کے مابین بہترمظاہرہ کرنے اور اسکول کانام روشن کرنےپرھیڈماسٹر اسکول بورڈسکریٹری جملہ اساتذہ نے مقابلے میں شریک طلباء کو مبارکبادیوں سے نوازا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا