English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں مناقشہ ، اجتماعی قرأت اور اسلامی ترانے کے منعقد ہورہے ہیں دو روزہ مسابقے ، سات ریاستوں کے طلبہ کریں گے شرکت

share with us

بھٹکل 28؍ نومبر 2022(فکروخبرنیوز) جنوبی ہند کی عظیم درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلبہ کی ثقافتی تنظیم اللجنۃ العربیہ کے زیر اہتمام طلباء مدارس کی تعلیمی ، ثقافتی بیداری اور مدارس کے مابین باہمی ربط پیدا کرنے کی غرض سے ان شاء اللہ 5 ، 6 جمادی الأولیٰ 1444ہجری مطابق 30 نومبر ویکم دسمبر 2022 بروز بدھ وجمعرات دو روزہ دینی مدارس کے طلبہ کے مابین جنوبی ہند کی سطح پر مختلف ثقافتی مسابقے منعقد کیے جارہے ہیں جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے استاد وپندرہ روزہ عربی مجلہ الرّائد کے مدیر حضرت مولانا سید جعفر مسعود صاحب حسنی ندوی مدظلہ العالی تشریف لارہے ہیں۔ اس مسابقہ میں جنوبی ہند کی سات ریاستوں کرناٹک ، کیرلا، تمل ناڈو ، تلنگانہ ، گجرات ، مہاراشٹرا اور گوا کے مدارس کے طلبہ شریک ہوں گے۔

مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی نے فکروخبر کو مسابقہ کی نوعیت کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مسابقہ تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

زمرہ نمبر 1 : مختلف دعوتی ومعاشرتی موضوعات پر مناقشہ جنوبی ہند کی سطح پر

زمرہ نمبر 2 : اجتماعی قرأت ریاستِ کرناٹک کی سطح پر

زمرہ نمبر 3 : اسلامی ترانے بھٹکل واطراف کے مکاتب کے طلبہ کے مابین

پروگرام کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کی افتتاحی نشست  ان شاء اللہ 5 جمادی الأولیٰ 1444 ہجری مطابق 30 نومبر 2022 بروز بدھ صبح ساڑھے نو بجے منعقد ہوگی۔

مسابقہ کی پہلی نشست اسی روز صبح 10:45 بجے۔

مسابقہ کی دوسری نشست اسی روز بعد نمازِ عشاء 8:30 بجے۔

مسابقہ کی تیسری نشست 6، جمادی الأولیٰ 1444 ہجری مطابق یکم دسمبر 2022 عیسوی بروز جمعرات صبح 9:30 بجے۔

پروگرام کی اختتام نشست 6 جمادی الأولیٰ 1444 ہجری مطابق یکم دسمبر 2022 عیسوی بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء 8:30 بجے منعقد ہوگی۔

یہ جملہ نشستیں جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل میں منعقد ہوگی۔

جامعہ کے ذمہ داران نے عوام الناس سے جملہ نشستوں میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا