English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرڈیشورنوائط فاؤنڈیشن بنگلور کا منعقد ہوا ملن 2022 ، تعلیمی میدان میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا

share with us

 بنگلورو27؍ نومبر2022(فکروخبرنیوز) مرڈیشور نوائط فاؤنڈیشن بنگلورو (ایم این ایف) کا ملن 2022 پروگرام کل بروز سنیچر شیکشاکرا سدن بنگلورو میں صبح گیارہ بجے منعقد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کے بعد بچوں کا پروگرام پیش کیا گیا۔ دوپہر کے کھانے سے فراغت کے بعد ایک دلچسپ تفریحی پروگرام پیش کیا گیا جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔

اس پروگرام میں جناب عبدالقادر باشاہ سکردے اور سیف اللہ محمد ظفراللہ صاحب  کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ اسی طرح تعلیمی میدان میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیا جس میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے اپنے عالمیت کے سال میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے مولوی ذکوان بلگی ، ممبئی میں مقیم مرڈیشور سے تعلق رکھنے والی صحیٰ معظم آرمار جنہوں نے بی ایس سی ہوم سائنس میں ایس این ڈی ٹی ویمن یونیورسٹی میں ٹاپ کیا تھا۔  اسی طرح بھٹکل تعلقہ میں ایس ایس ایل سی میں ٹاپررہنے والی ایفا جُکا کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ آخر الذکر نے ضلع اترکنڑا میں دوسرا مقام اور کرناٹکا سطح پر تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔

کرکٹ اور فٹ بال ٹورنامنٹ میں اول اور دوم مقام حاصل کرنے والی ٹیموں کو بھی اس موقع پر انعامات سے نوازا گیا۔

پروگرام میں ایس آفتاب صاحب بطورِ مہمانِ خصوصی کے شریک رہے ۔ اسی طرح ہند وبیرونی جماعت کے ذمہ داران کے ساتھ بھٹکل مسلم جماعت بنگلور کے بھی ذمہ داران موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا