English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی ایم پی کی دھمکی کے بعد میسور کے بس اسٹاپ کے دو گنبد ہٹا دئیے گئے

share with us
bjp mp, mysore dome

27؍نومبر2022(فکروخبرنیوز) میسور کے ایک بس اسٹاپ پر تعمیر شدہ گنبدوں کو لے کر ہوا تنازعہ اب ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ گنبدوں کو اب ہٹایا گیا ہے۔ بس اسٹاپ پر اس گنبد کو مسجد کے گنبدوں کے مشابہ قراردیتے ہوئے بی جے پی ایم پی نے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد بی جے پی کے ایم ایل اے ایس اے رامداس اور میسور کوڈاگو کے ایم پی پرتاب سنہا کے درمیان اختلاف بھی ہوا تھا۔

حکام نے چھوٹے گنبدوں کو ہٹانے کے بعد سمہا نے یہ کہتے ہوئے فتح کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی حکام نے نے مسئلہ حل کرنے کے لیے وقت مانگا تھا انہوں نے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں۔

ایک ریلیز میں رامداس نے کہا کہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر فرقہ وارانہ بنانے سے انہیں تکلیف ہوئی ہے۔ اسے مقامی ایم ایل اے کے لیے ایک جھٹکے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

سمہا اور رام داس دونوں بی جے پی سے ہیں اور اس تنازعہ کو ضلع میں پارٹی کی صفوں میں ایک جھگڑے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

نومبر کے تیسرے ہفتے کے دوران سمہا نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے مسئلہ اٹھایا تھا کہ دو چھوٹے گنبدوں کے ساتھ ایک بڑا گنبد "مسجد کے گنبدوں کے جیسے معلوم ہورہے تھے اور وہ ایک دو دنوں میں اس ڈھانچے کو گرا دے گا۔ رامداس نے جواب دیا تھا کہ بس اسٹاپ کسی مذہبی خطوط پر نہیں بنائی گئی تھی بلکہ شہر کے ورثے کو ظاہر کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’کچھ لوگوں نے ڈیزائن کو غلط سمجھا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک مسجد کی طرح بنایا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا