English   /   Kannada   /   Nawayathi

سڑک کنارے کھڑی کار میں اچانک لگی آگ

share with us

منگلورو 26 نومبر 2022 (فکروخبرنیوز) شہر کے بالمٹا جنکشن کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی ایک کار میں آج  دوپہر کو اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے فورڈ کمپنی کی کار کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

یہ حادثہ دوپہر تقریباً 1.15 بجے اس وقت پیش آیا جب کار میں کچھ خواتین بھی موجود تھیں۔ ابتدائی طور پر گاڑی کے انجن سے دھواں اٹھتا نظر آیا اور چند ہی منٹوں میں پورا علاقہ دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

ٹریفک اے سی پی گیتھا کلکرنی اور دیگر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا