English   /   Kannada   /   Nawayathi

النور سوسائٹی کے کیرئیر کونسلنگ پروگرام میں بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات کی شرکت

share with us

 

 

(سنبھل) النور ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے القلم پبلک اسکول میں کیرئیر کونسلنگ کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر نظام الدین، پروفیسر شعبہ الیکٹرانک، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی اور شہر سنبھل کے مشہور طبیب ودہلی میں مقیم ڈاکٹرمحمد اسلم نے اپنے علم وتجربات کی روشنی میں نونہالوں کے مستقبل کی ایسی رہنمائی فرمائی کہ سنبھل کے طلبہ وطالبات نہ صرف ڈاکٹر یا انجینئر بن سکتے ہیں بلکہ وہ بڑے بڑے کمپٹیشن پاس کرکے ملک کے عظیم عہدوں پر فائز ہوسکتے ہیں۔ پروگرام میں سنبھل کے مختلف اسکولوں کی نویں جماعت سے گریجوئیشن کے طلبہ وطالبات اور ان کے والدین وسرپرست حضرات نے شرکت کی۔ انجلس پبلک اسکول، بلومنگ بڈس کو. ایڈ. اسکول، ایچ ایم گلوبل اسکول، ہولی صفہ اسکول، کائنات انٹرنیشنل اسکول، مشن انٹرنیشنل اکیڈمی، ایم جی ایم ڈگری کالج، بہزاد کوچنگ سینٹر، دی کلاس روم کوچنگ سینٹر اور ساحل اسٹڈی پائنٹ وغیرہ کے طلبہ وطالبات نے اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام سے بھرپور استفادہ کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت پاک سے ہوا۔ ساحل اسٹڈی پائنٹ کے ڈائرکٹر بدر جمال ساحل نے اپنے افتتاحی کلمات میں سنبھل میں اس تحریک کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ 

ڈاکٹر نظام الدین، پروفیسر شعبہ الیکٹرانک، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے پروسپیکٹس کو بنیاد بناکر انجینئرنگ، کامرس اوردیگر مختلف کورسوں کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر نظام الدین کے پریزینٹیشن کے ذریعہ طلبہ وطالبات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ جیسے مرکزی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے کر اپنے مستقبل کو بناسکتے ہیں۔ 

شہر سنبھل کے مشہور طبیب ودہلی میں مقیم ڈاکٹرمحمد اسلم نے سائنس سے متعلق مختلف کورسوں کا طلبہ وطالبات کے سامنے خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے طلبہ وطالبات کو میڈیکل میں داخلہ کے لئے مختلف طریقے سمجھائے۔ موصوف نے میڈیکل کے ساتھ سائنس کے طلبہ وطالبات کے لئے دوسرے کورسوں کے متعلق گفتگو کی۔ 

النور پبلک اسکول اور القلم پبلک اسکول کے ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم جلدی ہی ایک کالج کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔ النورسوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر نظام الدین، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی، بدر جمال ساحل، محترمہ صائقہ محسن اور محترمہ ثمرین جمال کو ان کی گرانقدار تعلیمی خدمات کے پیش نظر مومنٹو پیش کئے گئے۔ النور پبلک اسکول کی اساتذہ اقصیٰ عثمان اور عذریٰ بی نے پروگرام کی نظامت انگریزی زبان میں بہت عمدہ طریقہ سے کی۔ النور پبلک اسکول اور القلم پبلک اسکول کے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ 

شہر سنبھل کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ اسکولوں وکالجوں کے ذمہ دار، اساتذہ وطلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جن میں پروفیسر عابد حسین حیدری، مولانا محمد سہیل قاسمی، ماسٹر مقصود حسن، ڈاکٹر انظار حسین، مولانا مقیم الرحمن ندوی، عبدالرحمن ایڈووکیٹ، محمد سہیم، محمد کمال، سیف الرحمن، رضی رحمن، جنید ابراہیم، میر شاہ عارف، شارق جیلانی، شفیق الرحمن برکاتی، لقمان رئیس، سرفراز عالم، زبیر عمر، بہزادعلی، ذیشان خان، حسین عباس، ریحان خان، شہروز ملک، اعظم عباسی، مدیحہ طارق، ماسٹر فیروز اور محمد فیضان کے نام قابل ذکر ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا