English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی کرناٹکا سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں 24 نومبر تک بارش کے امکانات

share with us
karnataka news

بنگلورو، 22 نومبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بنگلورو سمیت کرناٹک کے بیشتر حصوں میں 24 نومبر تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بارش ساحلی اضلاع اڈپی، دکشینا کنڑ (ڈی کے)، اترا کنڑ اور اڈپی کے علاوہ شیوموگا، کوڈاگو اور ہاسن کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی ہے۔

جنوبی کرناٹک کے اضلاع منڈیا، رام نگر، میسور، ٹمکورو، شمالی کرناٹک کے اضلاع وجے پورہ اور ہاویری میں بھی منگل کے بعد سے بارش کا امکان ہے۔

بنگلورو میں آج آسمان ابرآلود رہا ۔ شہر میں پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 13.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ یہ کم از کم درجہ حرارت بنگلورو میں نومبر کے مہینے میں  دس سالوں میں سب سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بنگلورو اور ریاست کے دیگر حصوں میں ایک ہفتہ سے سرد موسم شروع ہو گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا