English   /   Kannada   /   Nawayathi

تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی طیارہ قطر پہنچ گیا

share with us

دوحہ 21/نومبر/2022(فکروخبر/ذرائع) تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی پرواز قطر پہنچ گئی، اسرائیلیوں نے دونوں ممالک کے درمیان 'تاریخی' پرواز کو سراہا۔ مڈل ایسٹ آئی نے فلائیٹ ریڈار 24 کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کہا کہ اسرائیل اور قطر کے درمیان پہلی براہ راست پرواز اتوار کو خلیجی ملک پہنچی، تل ابیب سے آنے والی پرواز نے ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب سے پہلے دوحہ میں لینڈنگ کی، اسرائیل نے اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے ایک پیش رفت قرار دیا ہے کیوں کہ اسرائیل اور قطر کے درمیان اس وقت کوئی باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن اسرائیل اور امریکہ نے اس پرواز کو گرمجوشی کے تعلقات کی ایک مثال کے طور پر سراہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قطر میں ہونے والے ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں کم از کم 10 ہزار اسرائیلیوں کی آمد متوقع ہے، جن میں سے زیادہ تر تیسرے ممالک سے ہوں گے، تل ابیب کے قریب بین گوریون ہوائی اڈے پر قبرص کی فضائی کمپنی TUS ائیر ویز کے طیارے میں سوار ہونے والوں کو اصل میں بتایا گیا تھا کہ وہ قبرص میں رکیں گے تاہم اس کے بجائے انہیں تین گھنٹے کا نان اسٹاپ کنکشن ملا، یہ گزشتہ ہفتے فیفا کی جانب سے اعلان کردہ ایک معاہدے کی بدولت ممکن ہوا، جس میں اس نے فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلیوں کو بھی براہ راست پرواز کرنے کی اجازت دینے کے بارے مین بتایا، جس کی تصدیق TUS ایئر ویز نے کی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے اہلکار لیور ہیات نے بین گوریون ہوائی اڈے سے بات کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ تل ابیب سے دوحہ کی پہلی براہ راست پرواز کے ساتھ تاریخ رقم ہو گئی ہے۔ جب فیفا نے 10 نومبر کو اسرائیل-قطر کی براہ راست پروازوں کے معاہدے کا اعلان کیا تو اس نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی ٹکٹ ہولڈرز اور میڈیا بغیر کسی پابندی کے ان چارٹرڈ پروازوں پر سفر کر سکیں گے لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے یا ناکہ بندی والی غزہ کی پٹی کے فلسطینی باشندوں کو اس چارٹر تک کس حد تک رسائی حاصل ہو گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا