English   /   Kannada   /   Nawayathi

موسی نگر میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کارکنان نے پیش کیا میمورنڈم

share with us

بھٹکل :20نومبر2022(فکروخبرنیوز)شہر کے موسی نگر علاقہ میں راستہ کی خستہ حالی سے عوام کو ہو رہی پریشانی کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے آج عام آدمی پارٹی کارکنان نے موسی نگر کراس پر اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے یوجی ڈی پروجیکٹ مینیجر کوایک میمورنڈم پیش کیا۔

پروجیکٹ انچارج نے موقع پرپہونچ کرمیمورنڈم قبول کرتے ہوئے جلد ہی کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

عام آدمی پارٹی کارکن ڈاکٹر نسیم خان نے انچارج کو بتایا کہ راستہ کی خستہ حالی عوام کےلئے سردرد بنی ہوئی ہے ، خاص کرمریضوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔  

  اس میمورنڈم میں عوام کو ہو رہی دشواریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ یوجی ڈی کام سے قبل یہاں کی سڑکیں معیاری تھی  لیکن اب یہاں کے راستوں کی حال ایسا ہو گیا ہے کہ یہاں سے پیدل سفر بھی دشوار ہو گیا ہے ، انہوں نے کمپنی سے فوری اثر سے سڑک کی مرمت کا کام معیاری طریقہ سے کرنے کی مانگ کی ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سڑکیں ایسی نہ ہوں کہ  جو ایک ہی بارش کے ساتھ اپنی حالت بیان کرنے لگیں۔

موقع پر پہونچے پروجیکٹ انچارج نے بتایا کہ بارش کے موسم اور دوسری کچھ دشواریوں کی وجہ سے یہاں کام نہیں ہو پا رہا تھا ، اب دو روز قبل ہی یہاں کام کرنے کے لئے منظوری مل گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ گڈلک روڈ پر اس وقت سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے وہاں کام مکمل ہوتے ہی موسی نگر میں کام شروع کردیا جائے گا، انہوں نے مرمت کے کچھ دنوں تک بڑی گاڑیوں کو علاقہ سے گزرنے نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا اس سے راستہ کو مضبوطی نہیں مل پاتی۔

بتادیں کہ اس سے قبل کئی مرتبہ  سیاسی و سماجی تنظیموں کی طرف سے سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا جاچکاہے ، 5 نومبر کو ایس ڈی پی ائی نے تحصیلدار کو میورنڈم پیش کرتے ہوئے مرمت کے کام میں پیش رفت نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے راستہ روکو احتجاج کا بھی انتباہ دیا تھا 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا