English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو دن کی چاندنی ختم : کرپٹو کرنسی میں ہونے والا سب سے بڑا نقصان قرار !

share with us


واشنگٹن: 14/نومبر/2022(فکروخبر/ذرائع)اسے کم ترین مدت میں فردِواحد کو کرپٹوکرنسی میں ہونے والا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں سیم بینکمین فرائڈ نے صرف چند روز میں 16 ارب ڈالر کی رقم کھوئی ہے۔

سیم بینک مین فرائڈ کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے مالک تھے اور کم عمری میں کھرب پتی بن چکے تھے تاہم بلومبرگ نے ان کے مالی نقصان کو فردِ واحد کا شدید ترین خسارہ قرار دیا ہے۔ پیر کے روز سیم کھربوں روپے کے مالک تھے اور اگلے چند روز میں ان کی کرپٹو ایکسچینج کمپنی ایف ٹی ایکس ڈوب گئی اور اکاؤنٹ صفر ہوگیا۔ جمعے کو کمپنی نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا اور سیم ایک اور کمپنی ایس بی ایف کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے بھی سبکدوش ہوگئے۔

30 سالہ سیم اس سال موسمِ بہار تک 26 ارب ڈالر کے مالک تھے اور ان کے زیادہ تر اثاثے ڈجیٹل تھے جن میں کرپٹوکرنسی بطورِ خاص شامل ہے۔ وہ ایف ٹی ایکس کے علاوہ المیڈا، اور دیگر کمپنیوں کے مالک بھی رہے۔ تاہم جولائی 2022 میں کمپنی کے اثاثے تیزی سے کم ہونا شروع ہوگئے۔

اگرچہ سیم خیراتی اور مدد کے امور میں بھی پیش پیش رہے اور اب تک 16 کروڑ ڈالر کی رقم عطیہ بھی کرچکے ہیں۔ تاہم ایف ٹی ایکس اور کرپٹو کرنسی کی گرتی ہوئی ساکھ نے انہیں قریباً کنگال کردیا ہے۔

دنیا بھر میں کرپٹوکرنسی اور اثاثے تیزی سے اپنی قدر کھورہے ہیں اس کے منفی نتائج سیم کے کاروبار بھی پڑے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا