English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی لڑکا طیارہ ،مشق کے دوران گر کر تباہ

share with us

ریاض: 7/نومبر/2022(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تاہم زمین پر گرنے سے قبل پائلٹس طیارے سے چھلانگ لگا کر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز ایئر بیس میں تربیتی مشق کے دوران ایف-15 لڑاکا طیارہ دوران پرواز اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی اور طیارہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

دونوں پائلٹس جدید انخلا کرسیوں کی مدد سے طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ پائلٹس زمین پر بحفاظت اتر آئے۔ طیارہ جس جگہ گرا وہاں بھی کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

جس علاقے میں طیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیا وہاں حوثی باغیوں نے ماضی میں حملے کیے تھے تاہم اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے اس واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔

ترجمان سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف 15 ایس طیارہ میں پیدا ہونے والی فنی خرابی سے متعلق جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا