English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے والے ممالک پر سعودی عرب کی تنقید

share with us

ریاض: 26/ڈسمبر/2022(فکروخبر/ذرائع)   سعودی عرب نے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے والے ممالک پر تنقید کی ہے۔

سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے والے ممالک قیمتوں میں رد وبدل اور مارکیٹ پر اثر انداز ہونے کے لیے ایسا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری ذمہ داری ہے کہ دنیا کوخبردار کروں کہ ایمرجنسی تیل استعمال کرنے سے دنیا کوآںے والے مہنیوں میں انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔سعودی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ سننے کو مل رہا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں یا ہمارے خلاف۔ کیا اس بات کی کوئی گنجائش ہے؟ ہم سعودی عرب کیلئے ہیں اور ہم سعودی عوام کیلئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے اپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے ایک کروڑ 50 لاکھ بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا