English   /   Kannada   /   Nawayathi

بانی جامعہ اسلامیہ بھٹکل ڈاکٹر ملپا صاحب رحمۃ اللہ کے فرزند جناب رفیع صاحب انتقال کرگئے

share with us

بھٹکل 25؍ ستمبر 2022(فکروخبرنیوز) آج بروز اتوارجناب رفیع صاحب انتقال کرگئے۔ ان کے والدِ محترم ڈاکٹر علی صاحب ملپا ہیں جو بھٹکل کی مشہور ہستیوں میں تھے۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے بانیان میں ایک اہم نام ڈاکٹر علی صاحب ملپا کا ہے ، جن کا اس وقت کے ہندوستان کے مشہور علماء اور صلحاء سے ربط تھا اور جن سے خط وخطابت کے ذریعہ ان سے وقتاً فوقتاً مشورے بھی لیتے رہتے تھے۔

مرحوم رفیع صاحب کی پیدائش 1958 کی ہے ، دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد ممبئی میں کچھ مدت بغرضِ معاش قیام کیا۔ اس کے بعد عمان کے مشہور شہر مسقط میں مقیم رہے۔ اس کے بعد بھٹکل میں قیام کیا اور اپنی تجارت سے وابستہ رہے۔

مرحوم بڑے دیندار اور ایماندار شخص تھے، دعوت وتبلیغ کی محنت سے جڑکر اپنی اور لوگوں کی اصلاح کی فکر ہمیشہ سوار تھی۔ اسی وجہ سے جہاں بھی دینی مجلس لگی دیکھتے تو استفادہ کی غرض سے بیٹھ جاتے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ مولانا کے بھائی مولانا محمد شفیع ملپا قاسمی کی امامت میں بعد نمازعصرادا کی گئی اور نوائط کالونی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

 مرحوم کے فرزندان میں امداد الباری اور مولوی انعام الحق ملپا ہے اور تین دختر ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا