English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسدالدین اویسی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا

share with us

احمد آباد25؍ ستمبر2022(فکروخبر،ذرائع) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کی شام گجرات میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے تین سیٹوں کے لیے اپنی پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کیا۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاست میں انتخابات کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے، تاہم دسمبر تک ہونے کی امید ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی ریاستی اکائی کے صدر صابر کابلی والا احمد آباد کے جمال پور-کھڈیا سے الیکشن لڑیں گے، اویسی نے یہاں جوہا پورہ علاقے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا۔پارٹی کی دلت چہرہ کوشیکا پرمار احمد آباد کی دانیلمڈا (ایس سی) سیٹ سے الیکشن لڑیں گی، جب کہ وسیم قریشی سورت ایسٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

جمال پور-کھڈیا اور دانیلمڈا سیٹیں فی الحال کانگریس کے پاس ہیں جبکہ سورت ایسٹ حکمران بی جے پی کے پاس ہے۔2012 میں کابلی والا نے جمال پور-کھڈیا سے آزاد کے طور پر انتخاب لڑا تھا جب انہیں کانگریس نے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ جمال پور-کھڈیا علاقے میں تقریباً 60 فیصد مسلم آبادی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا