English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں بجلی بل کے نرخوں میں اضافہ

share with us
karnataka, electricity,

بنگلورو 24؍ ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) یکم اکتوبر سے کرناٹک کی عوام کو بجلی بل کی ادائیگی کے لیے اپنے جیب مزید ڈھیلی کرنی ہوں گی کیونکہ ریاستی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (KERC) نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز (FAC) کے حصے کے طور پر کی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے اس سال تیسری بار بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا ہے۔

حکم کے مطابق بنگلور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی لمیٹڈ (بیسکوم) کے تحت صارفین کو، جو کہ بنگلورو شہر میں رہائش پذیر ہیں  کو فی یونٹ 43 پیسے اضافی ادا کرنے ہوں گے جبکہ منگلور الیکٹرسٹی سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ (میسکوم) کے تحت صارفین کو 24 پیسے ادا کرنے ہوں گے۔ مزید چامنڈیشوری الیکٹرسٹی سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ (CESCOM) کے صارفین 35 پیسے فی یونٹ زیادہ ادا کریں گے، اسی طرح ہبلی الیکٹرسٹی سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ (HESCOM) اور گلبرگہ الیکٹریسیٹی سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ (GESCOM) کے صارفین بھی زیادہ ادا کریں گے۔

قیمتیں یکم اکتوبر 2022 سے 31 مارچ 2023 کے درمیان لاگو ہوں گی۔ کے ای آر سی حکام کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کوئلے کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور دیگر اخراجات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔  حکام نے کہا کہ ایک بار جمع شدہ ایندھن کے چارجز کی مکمل وصولی کے بعد اضافہ واپس لیا جا سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا