English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں کار حادثہ کا شکار ، ایک جاں بحق ، چار زخمی

share with us
bhatkal_accident , unais amjad khateeb, bhatkal, bhatkal anjuman,

بھٹکل24؍ ستمبر2022(فکروخبرنیوز) یہاں کے موگلی ہونڈا علاقہ کے قریب ایک کار سڑک حادثہ کا شکار ہونے سے بیس سالہ نوجوان جاں بحق اور دیگر چار زخمی ہوگئے ہیں جن میں دو کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔ یہ حادثہ رات قریب ڈیڑھ بجے پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اُنیس ابن امجد خطیب کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو استادِ جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد انصار خطیب ندوی مدنی کا بھتیجہ ہے جبکہ محمد فرقان گنگاولی ، محمد سہیل گولیولے ، سید اسماعیل لنکا اور عبدالرحمن اکرمی زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے محمد فرقان اور محمد سہیل منگلورو میں زیر علاج ہیں۔

فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق کل رات مذکورہ نوجوان انجمن انجینئرنگ کے طلبہ ہے جو شیرور سے لوٹ رہے تھے کہ موگلی ہونڈا کے قریب ان کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کی کار ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں دو نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے منگلورو منتقل کیا گیا۔

منگلورو سے ملی اطلاعات کے بعد زخمی نوجوانوں کے علاج کے لیے بھٹکلی مسلم جماعت منگلورو ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ جماعت کی میڈیکل ٹیم ایمبولنس پہنچنے سے قبل ہی اسپتال پہنچ گئی تھی ۔

مرحوم اُنیس کی نمازِ جنازہ ان شاء اللہ بعد نمازِ ظہر تنظیم جمعہ مسجد میں ادا کی جائے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا