English   /   Kannada   /   Nawayathi

پنجاب: گورنر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی عآپ حکومت، 27 ستمبر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس پھر طلب

share with us

22؍ ستمبر2022(فکروخبر/ذرائع) پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت نے مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کے لیے 27 ستمبر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی بھگونت مان نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے کی اجازت نہیں دینے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف حکومت سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔

دراصل وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ 22 ستمبر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا لیکن گورنر نے اس کی اجازت نہیں دی۔ اس سے ناراض وزیر اعلیٰ مان کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک قدم ہے اور وہ اس غیر مدلل فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ کا رخ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے زور دے کر کہا کہ لوگوں کے جمہوری حقوق اور ریاستوں کے وفاقی حقوق کی حفاظت کے لیے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج پیش کیا جائے گا۔

بی جے پی کے ’آپریشن لوٹس‘ پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ پنجاب کی جمہوری حکومت کو گرانے کے مقصد والے اس قدم کے لیے کانگریس، شرومنی اکالی دل اور بی جے پی ایک ساتھ ہیں۔ بھگونت مان نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اور بی جے پی نے علاقائی پارٹیوں کو حاشیے پر ڈال دیا ہے۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ اقتدار ان کے درمیان ہی محدود رہے۔

بھگونت مان کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی بدعنوانی مخالف مہم سے پیدا ہوئی ہے اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں پارٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ رفتار پکڑ رہی ہے۔ حالانکہ حال ہی میں جرمنی دورہ کے دوران نشے میں دھت ہونے کے سبب طیارہ سے اتار دیئے جانے کی خبروں پر وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا