English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیان واپی-شرنگار گوری کیس: 8 ہفتہ بعد سماعت والی عرضی خارج، ’کاربن ڈیٹنگ‘ معاملے پر مسلم فریق کو نوٹس جاری

share with us

22؍ ستمبر2022(فکروخبر،ذرائع)گیان واپی مسجد اور شرنگار گوری کیس میں آج شروع ہوئی سماعت کے دوران سب سے پہلے وارانسی کورٹ نے مسلم فریق کی اس عرضی کو خارج کر دیا جس میں 8 ہفتہ بعد سماعت کی گزارش کی گئی تھی۔ بعد ازاں مبینہ ’شیولنگ‘ کی کاربن ڈیٹنگ کے لیے ہندو فریق کی عرضی پر وارانسی کورٹ نے مسلم فریق کو نوٹس جاری کر ان کا رد عمل مانگا، اور پھر آئندہ سماعت کے لیے 29 ستمبر کی تاریخ مقرر کی۔

گیان واپی مسجد اور شرنگار گوری معاملے میں ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین کا کہنا ہے کہ ’’ہم کاربن ڈیٹنگ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مسلم فریق کا کہنا ہے کہ یہ ایک فوارہ ہے۔ ایک خود مختار باڈی کو اس کی جانچ کر کے حقیقت سے پردہ اٹھانا چاہیے۔ عدالت نے کاربن ڈیٹنگ کے لیے ہماری درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے اور مسلم فریق سے اپنی بات رکھنے کے لیے کہا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’29 ستمبر کو نمٹارا ہوگا۔ کورٹ نے 8 ہفتہ بعد سماعت والی عرضی (انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی نے تیاری کے لیے وقت مانگا تھا) کو خارج کر دیا ہے۔

دراصل وارانسی کے ضلع جج اجئے کرشن وشویش نے گزشتہ 12 ستمبر کو معاملہ قابل سماعت قرار دینے کے ساتھ ہی 22 ستمبر کو اس کے لیے تاریخ مقرر کر دی تھی۔ لیکن گزشتہ دنوں ضلع جج کی عدالت میں مساجد کمیٹی کے وکلاء نے درخواست دے کر کہا تھا کہ ’’22 ستمبر کی تاریخ ملتوی کر کے کم از کم 8 ہفتے بعد کی تاریخ دی جائے۔‘‘ مساجد کمیٹی نے اس تعلق سے سپریم کورٹ کے اس حکم کا حوالہ دیا جس میں عدالت نے معاملہ ضلع جج کے یہاں چلانے کا حکم دیا تھا۔ ساتھ ہی حکم آنے پر آئندہ سماعت کا وقت کم از کم 8 ہفتے کے بعد کا طے کیا تھا تاکہ جس کسی کو بھی اعتراض ہو تو اسے مناسب وقت مل جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا