English   /   Kannada   /   Nawayathi

منکی : مدرسہ رحمانیہ کے طالب علم محمد اکمل ابن ابومحمد ساؤڑا نے حفظِ قرآن کی تکمیل کی

share with us
manki, bhatkal, madrasa rahmania manki, manki jamaat, manki madarsa, sawda, muhammed akmal, tazeem nadwi, tazeem qazi, moulana_shakeel nadwi,

منکی 22؍ ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/تعظیم قاضی ندوی) مدرسہ رحمانیہ منکی کے درجہ حفظ میں زیر تعلیم طالب علم محمد اکمل ابن ابو محمد صاحب ساوڑامؤرخہ 25 صفر المظفر 1444 ھ مطابق 22/ ستمبر 2022 بروز جمعرات اللہ کے پاکیزہ کلام قرآن مجید کو مکمل حفظ کر لیا ہے۔

اسی مناسبت سے آج  مدرسہ رحمانیہ کے حسین ہال میں تکمیل قرآن کی نورانی وعرفانی ںشست جماعت المسلمین منکی کے نائب صدر جناب حسن باپو حسن باپا صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس با برکت ںشست کا آغاز مدرسہ رحمانیہ کے طالب علم محمد عوف ابن حبیب اللہ قاضی کی قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد مولانا عرفات کٹنگری ندوی کے فرزند عبد الواجد کٹنگری نے اپنی ننھی منی پیاری نیاری آواز میں نعت کے چند اشعار پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا۔ اس کے بعد مدرسہ رحمانیہ کے مہتمم مولانا شکیل احمد سکری ندوی نے تمام حاضرین وسامعین کا استقبال کیا اور قرآن پاک کی عظمت اس کو سینے میں محفوظ کرنے کی فضیلت اور قیامت کے دن ان کے والدین کو اللہ رب العزت کی طرف سے کئے جانے والے اکرام واعزاز کا تذکرہ کیا اور اس کے بانیان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی اور حفظ مکمل کرنے والے طالب علم محمد اکمل  اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی  مولانا نے یہ کہتے ہوئے بڑی خوشی محسوس کی کہ جناب ساوڑا ابو محمد صاحب نے اپنے تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کو حافظ قرآن بناکر اللہ کی طرف سے بڑا اعزاز پایا ہے اوراپنی پانچ اولاد کو حافظ قرآن بنانے کاشرف حاصل کیا ہے ان سب کو تاقیامت اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔اس کے محمد اکمل نے حفظ کے دونوں استاد مولانا عبادہ سکری ندوی اور مولانا سیفان حسن باپو ندوی کے سامنے قرآن کی تلاوت فرما کر تکمیل کی۔ اس کےبعد  منکی مسلم کمیونٹی کے صدر جناب حافظ محمد شریف صاحب محمد علی نے بڑے خوبصورت اور دلکش انداز میں حفظ قرآن کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور پیارے نبی کی پیاری باتیں بیان کی اس کے بعد منکی مسلم کمیونٹی کے سابق صدر جناب حاجیکا عبدالرشید صاحب نے بھی حفظ مکمل کرنے والے طالب علم اور ان کے والدین واساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور سفید پوشاک میں ملبوس چھوٹے ننھے منے طلبہ کو دیکھ کر خوشی محسوس کی اور اس امید کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ جس طرح آج اس طالب علم نے قرآن مجید مکمل حفظ کرتے ہوئے اپنے ماں باپ اور مدرسہ کا نام روشن کیا ہے ان شاء اللہ ایک دن آپ بھی یہ کارنامہ انجام دیں گے۔اس کے بعد جناب منا خواجہ معین الدین صاحب نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سبھوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس کے بعد صدر جلسہ جناب حسن باپو حسن باپا صاحب نے مدرسہ رحمانیہ کے ابتدائی ایام اور اس کے قیام کے لئے کی گئی کوششوں کا تذکرہ کیا اور مدرسہ کے قیام سے جو دینی فائدے ہوئے ہیں اس کو سراہتے ہوئے طلبہ سے گزارش کی کہ آج آپ چھوٹے ہیں انشاءاللہ کل بڑے ہوں گے اس مدرسہ سے فارغ ہو جائیں گے آپ یہ نیت کیجئے کہ اس قرآن کی روشنی اور اس کی تعلیمات کو جہاں تک ممکن ہو وہاں تک پہونچا ئیں گے  خصوصا ایسے علاقوں میں جہاں آج بھی لوگ اس کے لئے پیاسے ہیں اور ترس رہے ہیں اس کے بعد سب کی خدمت میں کلمات تبریک پیش کرتے ہوئے اپنی بات ختم کی اس کے بعد شرکاء بزم کا شکریہ ادا کیا گیا اور مولانا فیاض احمد ندوی نائب مہتمم مدرسہ کی دعا پر اس مبارک اور بابرکت اجلاس کا اختتام ہوا۔ اس با برکت محفل میں جماعت ومدرسہ کے ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ ممبران انتظامیہ بھی شریک تھے ۔نظامت کے فرائض مولانا سیفان حسن باپو ندوی نے بحسن خوبی انجام دیئے۔

مدرسہ رحمانیہ منکی کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا