English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : پشپانجلی کراس پر پیش آئے سڑک حادثہ میں بائک سوار ہلاک

share with us
bhatkal, accident,

بھٹکل21؍ ستمبر2022(فکروخبرنیوز) یہاں کے اہم شاہراہ 66 پشپانجلی کے قریب بائک سوار ٹپر لاری کی زد میں  آنے سے موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ حادثہ آج صبح ساڑھے نو بجے کے قریب پیش آیا۔

 منجوناتھ نامی شخص بازار کی جانب جانے کے لیے اپنے بائک پر سوار سڑک عبور کررہا تھا۔ جب وہ یوٹرن پر دوسری جانب کی سواریوں کے گذرنے کا انتظار کررہا تھا کہ ایک ٹپر لاری نے کار کو پیچھے سے ٹکر مارکر منجوناتھ کی بائک پر ٹپر چڑھ دوڑ گئی۔ اور موقعۂ واردات پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی ۔

پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر نعش کو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا