English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی فساد کے ملزم نورمحمد باعزت بری

share with us

نئی دہلی:21ستمبر2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) قومی دارالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے میں فسادات اور دکان کو آگ لگانے کے الزام میں جیل میں بند نورمحمد نامی شخص کو باعزت بری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کی شناخت کرنے والے بیٹ کانسٹیبل کی گواہی ناقابل اعتبار ہے اور ناکافی ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم کی شناخت غالباً واقعہ کے بعد کسی شعوری کارروائی کا نتیجہ تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج پلستیہ پرماچل نےفیصلہ سناتے ہوئے کہا، ’’میں نے محسوس کیا ہے کہ اس معاملے میں ملزمین کے خلاف جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ شک سے بالاتر ثابت ہوئے ہیں۔اس لیے ملزم اس کیس میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات سے بری ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ نور محمد پر الزام تھا کہ وہ فسادیوں کے ہجوم کا حصہ تھا جس نے 24 فروری 2020 کو کھجوری خاص کے علاقے میں ایک ٹیلرنگ کی دکان کو لوٹا اور آگ لگا دی تھی۔

عدالت نے کہا کہ استغاثہ نے شکایت کنندہ محمد حنیف اور بیٹ کانسٹیبل سنگرام سنگھ کی گواہی پر انحصار کیا۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ 29 فروری 2020 کی شکایت میں ملزم کا نام فسادی کے طور پر نہیں لیا گیا اور نہ ہی شکایت کنندہ نے یہ بتایا کہ اس نے فسادیوں میں سے کسی کو دیکھا اور پہچانا، تاہم بعد میں حنیف نے اپنی شناخت بتائی۔ کھجوری خاص پولیس اسٹیشن نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا