English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیبری گرام پنچایت میں لگی آگ ، کمپیوٹر سمیت ریکارڈ جل کر خاکستر

share with us
hebri panchayat,

ہیبری21؍ ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) ہیبری کے قریب چرا گرام پنچایت دفتر میں پیر کی رات آگ لگنے سے کمپیوٹر، کاغذات اور ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گئے۔

آگ کے حادثے کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد پنچایت چیئرمین کسوما بھٹ اور ان کے عملے کے ارکان نے منگل کو پنچایت دفتر کا دروازہ کھولا تو ریکارڈ روم کو آگ کی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ پنچایت دفتر میں رات کو آگ لگ گئی اور صبح تک تمام پرانے ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گئے۔

آگ لگنے سے الماری اور کمپیوٹر کا کچھ سامان بشمول پرنٹرز اور پلاسٹک کی کرسیاں جل گئیں۔

تعلقہ پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسر ششیدھر کے جی، محکمہ ریونیو کے افسران، میسکام اور پولیس افسران نے پنچایت کا دورہ کیا اور علاقے کا معائنہ کیا۔

پنچایت چیئرمین کسوما پربھو نے کہا کہ بجلی کی تاروں سے متعلق مسائل تھے اور اسے میسکام کے نوٹس میں لایا گیا تھا۔ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے سے پنچایت کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے جس سے  کمپیوٹر سمیت ریکارڈ اور دیگر چیزیں اس کی لپیٹ میں آگئیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تفتیش کی جانی چاہیے۔

دریں اثنا گاؤں والے پریشان ہیں کہ ان کی جائیداد، سائٹس، ملازمت کے سرٹیفکیٹ، زمین کی ملکیت اور ٹیکس کی رسیدوں سے متعلق ریکارڈ اور دستاویزات آگ میں جل کر تباہ ہو گئے ہیں۔

تاہم موقع کا معائنہ کرنے والے میسکام کے حکام نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نہیں لگی اور مزید کہا کہ آگ لگنے سے عمارت میں بجلی کے تاروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا