English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تنظیم نے ایم ایل اے سنیل نائک کو دکھایا آئینہ ، ہندوستان میں سبھوں کے لیے ایک ہی قانون ، نفرت انگیز بیانات سے باز آئیں

share with us
tanzeem bhatkal

بھٹکل20؍ ستمبر 2022(فکروخبرنیوز) شہر کے آسار کیری علاقہ میں واقع نھلے مکی ویکنٹ رمن کے لیے استقبالیہ گیٹ (مہاردوار) تعمیر کیے جانے اور سلطان اسٹریٹ میں ٹیپو سلطان گیٹ کی تعمیر کی کوششوں پر ہوئے تنازعہ کے درمیان مجلس اصلاح وتنظیم نے اخباری بیان جاری کر ایم ایل اے سنیل نائک کی طرف سے لگائے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں آئینہ دکھایا ہے۔

اپنے اخباری بیان میں تنظیم نے کہا اس معاملہ میں ان کا کوئی دخل نہیں ہے۔ نہ انہوں نے میونسپلٹی سے شکایت کی ہے اور نہ ٹیپو سلطان گیٹ تعمیر کرنے والی کوششوں کی پشت پناہی کی ہے۔ ایم ایل اے عوامی نمائندے ہیں اور انہیں اس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتی ہیں۔ سیاسی مفاد کے لیے اشتعال انگیزی سے کام نہ لیں۔ ایم ایل اے کے پاکستان والے بیان پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان پرجتنا تمہارا حق ہے اتنا ہی ہمارا بھی حق ہے ، ہم بھی اس ملک کے باشندے ہیں۔ یہاں کا قانون صدر، وزیر اعظم  سب کے لیے برابر ہے۔

تنظیم نے سنیل نائیک کو حقیقتِ حال سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ جب سے وہ جیت کر آئے ہیں صرف نفرت انگیز بیانات ہی دئے ہیں۔ انہیں بھٹکل کی ترقی کی کوئی فکر نہیں ہے۔

تنظیم نے شہر میں ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے دی گئی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کے بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں کی ہیں جسے اپنے بزرگو ں سے معلوم کیا جاسکتا ہے جو ہمارے اور نامدھاری سماج کے درمیان محبت کی مثال ہے۔

غیر قانونی عمارتیں آٹھ دن کے اندر ہٹائے جانے والے بیان پر تنظیم نے پوچھا کہ کس کی ذمہ داری ہے؟ اگر تمہیں عوام کی فلاح وبہبود کی فکر ہوتی تو اصل مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

تنظیم نے ایم ایل اے سے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ عوام کو بے وقوف بنانا چھوڑیں ، عوامی مفاد میں کام کریں اور اس طرح کی حرکتیں چھوڑ دیں تاکہ ہندو مسلم امن وشانتی کے ساتھ زندگی گذار سکیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا