English   /   Kannada   /   Nawayathi

اس امریکی نے قد میں تین انچ کا اضافہ کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرڈالے

share with us

20/ستمبر/2022(فکروخبر/ذرائع)امریکی شہری نے قد میں تین انچ کا اضافہ کرنے کیلئے پونے دو کروڑ روپے خرچ کردئیے۔

ماضی میں ہڈیوں کی سرجری مختلف امراض کے شکار افراد کی جاتی تھی مگر اب یہ ایک عام کاسمیٹک سرجری بنتی جارہی ہے جسے مالدار افراد اپنے جسم کے خدوخال تبدیل کروانے اور اپنی جسمانی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کروا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے قد میں محض 3 انچ اضافے کیلئے انتہائی تکلیف درہ سرجری کروائی اور اس سرجری کیلئے پونے دو کروڑ روپے یعنی 75 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی۔

امریکی شہری نے بینک سے لون لیکر سرجری کروائی اور اب اگلے پانچ برس تک وہ ہر ماہ 12 سو ڈالر قسط ادا کرکے قرض کی ادائیگی کرے گا۔

سرجری کروانے والے امریکی شہری جان لوڈیل کا کہنا ہے کہ لمبے افراد کے لیے زندگی آسان ہوتی ہے اور دنیا ان کے سامنے جھک جاتی ہے اسی لیے میں نے اپنی ٹانگوں کو لمبا کرنے کی سرجری کرائی۔

رپورٹ کے مطابق سافٹ ویئر انجینئرنگ کی ڈگری کرنے والے شخس کا سرجری سے قبل قد 5 فٹ 8.5 انچ تھا، جس میں اب 3 انچ کا اضافہ ہوچکا ہے۔

اس سرجری میں مریض کی رانوں کی ہڈیوں کو توڑا جاتا ہے اور پھر ایڈجسٹ ایبل دھاتی کیل ان میں نصب کیے جاتے ہیں۔

یہ کیل مقناطیسی ریموٹ کنٹرول سے پھیلتے ہیں اور یہ عمل 3 ماہ تک جاری رہتا ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا