English   /   Kannada   /   Nawayathi

12 سال قبل امریکہ میں شروع کی جانے والی ’فضائی ٹیکسی‘ سروس کا آغاز آئندہ سال مشرق وسطیٰ میں!

share with us

 

19/ستمبر/2022(فکروخبر/ذرائع)ون فلائٹ انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو افسر اور بانی فیرین راجپوت نے بتایا ہے کہ 12 سال قبل امریکہ میں شروع کی جانے والی ’فضائی ٹیکسی‘ سروس کا آغاز آئندہ سال مشرق وسطیٰ میں بھی سروس کا آغاز کر دے گی۔

عرب نیوز کے مطابق امریکہ میں 12 سال قبل شروع ہونے والی سروس اس خطے کے لیے جلد ایک ایپ متعارف کرانے والی ہے جو ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔

یہ سروس اپنی ایپ کے ذریعے صرف پانچ گھنٹے میں بکنگ کی سہولت مہیا کرتی ہے اور کوشش ہورہی ہے کہ مرحلہ وار انتظار کے وقت کو مزید کم کیا جائے گا۔

فیرین راجپوت نے بتایا ہے کہ بارہ سال قبل شروع ہونے والی اس سروس کا دائرہ کار یورپ تک پھیل گیا ہے اور امید ہے کہ 2023 تک خلیج کو یہ منفرد سہولت استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

پرائیویٹ جیٹ سروس کے سی ای او کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں خاص طور پر ہمارے ماڈل کے لیے مشرق وسطیٰ اہم مارکیٹ ہے جس کے لیے ہم آئندہ سال وہاں سے سروس شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ون فلائٹ انٹرنیشل سروس انتہائی امیر لوگوں کے شاید نہیں ہے کیونکہ وہ ذاتی طیارے بھی استعمال کرتے ہیں یہ سروس کاروباری افراد کو اپنی جانب ضرور متوجہ کرے گی۔

فیرین راجپوت نے بتایا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے دنوں میں جب بہت سی ایئرلائنز نے اپنی فضائی سروس معطل کر رکھی تھی اور بعض نے عملے کو بھی فارغ کر دیا تھا ان دنوں ہماری ایئرلائنز سروس نے کافی ترقی کی ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ جو کاروباری حضرات کورونا کے دنوں میں پرائیویٹ فضائی سروس پر اعتماد کر چکے ہیں وہ آئندہ بھی ہمارے ساتھ رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا