English   /   Kannada   /   Nawayathi

"یوکرین جنگ مقامی تھی لیکن مغرب کی مداخلت نے اسے عالمی بنا دیا" ہنگری کا بڑا بیان

share with us

18/ستمبر/2022(فکروخبر/ذرائع)  یورپی ملک ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کو مغرب نے مداخلت کرکے اسے عالمی بنا دیا۔

اخبار نیپسزاوا کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ’جنگ مقامی تھی اور آسانی سے معاملات طے کئے جاسکتے تھے لیکن مغرب نے مداخلت کرکے اسے عالمی بنا دیا۔

وزیر اعظم وکٹر اوربان کا خیال ہے کہ روس کے ساتھ مسلح تصادم کی وجہ سے یوکرین اپنا نصف علاقہ کھو سکتا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے ہنگری کو پابندیوں میں جکڑنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ہنگری کے خلاف یورپی یونین نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی یونین کے ایگزیکٹو نے اتوار کو بدعنوانی کے الزام میں ہنگری کے لیے تقریباً 7.5 بلین یورو کی فنڈنگ معطل کرنے کی سفارش کی ہے جو کہ قانون کی حکمرانی کو بہتر طور پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے نئی پابندی کے تحت 27 ممالک کے بلاک میں ایسا پہلا معاملہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا