English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے زیر اہتمام پیارے نبی سب کے لیے عنوان کے تحت مختلف پروگرام کا ہونے جارہا ہے  آغاز ، پڑھیے تفصیلات یہاں!

share with us
Bhatkal, markazi khaleefa jamatul muslimeen bhatkal, seerat program

بھٹکل 17؍ ستمبر 2022(فکروخبرنیوز) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب کے لیے عنوان کے تحت مختلف پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں اور اس کا مقصد یہ ہے کہ پوری انسانیت اللہ کے نبی صلی الللہ علیہ وسلم کی سیرت کے متعلق جانیں کیونکہ اللہ کے نبی کی زندگی ہم سب کے لیے نمونہ اور اسوہ ہے۔ اس بات کی جانکاری قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے آج بعد عصر میڈیا نمائندوں کو دی۔

مولانا نے کہا کہ اللہ کی نبی کی شخصیت کو جاننا صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کی ضرورت ہے، دو سال قبل بھی جماعت کے پلیٹ فارم سے پروگرام ترتیب دئیے گئے تھے اب مختلف عنوانات کے تحت یہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

پروگرام کے کنوینر جناب طلحہ سدی باپا صاحب نے کہا کہ اس پروگرام میں مختلف مسابقے ہوں گے۔

(1) منکی سے لے کر بیندور تک کے کالجوں کے طلبہ کے لیے سیرتِ رسول کے عنوان پر کنڑا یا انگریزی میں مضمون نگاری کا مسابقہ ہوگا ، جس میں پی یو سی اور ڈگری کے لیے علیحدہ علیحدہ گروپ ہوں گے اور ہر گروپ میں اول دوم اور سوم آنے والوں کو بالترتیب دس ہزار ، سات ہزار اور پانچ ہزار روپئے کے انعامات دئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دس خصوصی انعامات بھی ہوں گے۔

(2) نعتیہ مسابقہ کا ایک پروگرام نو سال تک کے بچے ، بچیوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جس میں اول انعام پانچ ہزار اور دوم انعام تین ہزار اور سوم انعام دو ہزار روپئے کا ہوگا۔

(3) ٹرانسپورٹ رکشہ وغیرہ کے پیچھے احادیث کے اسٹیکر لگاکر پیغام دینے کی کوشش کی جائے گی۔

(4) غیر مسلموں کے لیے مسجد درشن کا ایک پروگرام ہوگا جس کے تحت  غیر مسلموں کے لیے مسجد کھول دی جائے گی۔

(5) ان پروگرام کے تقسیمِ انعامات کے لیے ایک عوامی پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کے ذمہ داران کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

کنڑا زبان میں ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف صاحب نے پروگرام کے مقاصد اور اس کی تفصیلات سامنے رکھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا