English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاروان کا سالانہ اجلاس اور چوتھی میعاد کا آغاز

share with us
Bhatkal, karwane atfal, phool,

امیر کاروان کی حلف برداری تقریب
بھٹکل 16 ستمبر 2022 (فکرو خبر نیوز/موصولہ رپورٹ) بچوں کی تنظیم کاروان اطفال کے سابق امیر مفاز ائیکری کی امارت کا ایک سال مکمل ہو جانے پر کاروان کی چوتھی میعاد کا انتخابی اجلاس گزشتہ ہفتے جمعہ کی صبح عمل میں آیا تھا مگر اس کا سالانہ جلسہ باقی رہ گیا تھا۔ اسی مناسبت سے کل ١٥ ستمبر ٢٠٢٢ھ بروز جمعرات بعد نماز عصر بچوں کی عبد الباری لائبریری میں کاروان کی تیسری میعاد کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا اور نومنتخب امیر علی اطہر رکن الدین کی امارت کی افتتاحی اور حلف برداری کی تقریب بھی عمل میں آئی۔
عصر کے بعد شروع ہونے والی اس تقریب میں سو سے زائد بچے شریک تھے جس کا آغاز عبدالرحمن صدیقہ کی خوش الحان تلاوت سے ہوا۔محمد کولا کی نظامت کے ساتھ کئی ننھے منے بچوں نے کاروان کلاسس کی جھلکیاں پیش کرکے اپنے کمال کا بھرپور مظاہرہ کیا۔سلسبیل کوبٹے نے اس تاریخی اجلاس میں بہترین استقبالیہ دے کر داد اصول کی۔
 کاروان خزانچی برادر عاصم نے  سال بھر ہونے والے کاروان خزانے کا  سالانہ آمد و خرچ پر مبنی حیرت انگیز حساب پیش کیا۔ 
 رائد قاضی نے کاروان کا ترانہ پیش کرکے محفل کو مسحور کر دیا، جس کے بعد سابق امیر مفاز ائکیری نے  اپنی امارت کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔
مہمان خصوصی کے طور پر قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ اکرمی مدنی ندوی تشریف لائے، کاروان کی ایکٹوٹیز کو دیکھ کر مولانا انتہائی خوش ہوئے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ:کاروان کا نظام دیکھ کر حیرت ہوئی،اس کی طویل  سالانہ رپورٹ کو سن کر محسوس ہوا کہ یہ بھٹکل کے کسی بڑے ادارے سے کم نہیں۔ آخر میں مولانا نے رہنمائی کے طور پر دو تین باتیں بیان فرمائی، جس میں موبائل کے استعمال سے پرہیز کرنے کی تاکید اور والدین کی فرماں برداری کے ساتھ اپنے اسکول و مدارس کی پڑھائی پر بھی خوب توجہ دینے پر زور دیا۔

مولانا کی بصیرت افروز گفتگو کے بعد نو منتخب امیر علی رکن الدین نے سابق امیر مفاز ائکیری کے ہاتھ پر حلف اٹھایا۔
حلف برداری کی تقریب کے بعد سابق امیر و نائب امیران کو کاروان کے لیے اپنی بیش بہا خدمات پیش کرنے پر کاروان کی طرف سے خوبصورت ایواڈ سے نوازا گیا اور ادارے کے ذمہ داران اور نشیبی کاروان کی طرف سےہدیے بھی ان کی خدمت میں پیش کیے گئے۔
سابق نائب امیران کے علاوہ منعام سعدا کو بھی انعام سے نوازا گیا۔
اس سے پہلے علی رکن الدین نے اپنی افتتاحی تقریر میں اپنے عزائم کو بلند رکھنے اور ایک نئے جوش اور جنون کے ساتھ کام کرنے پر ابھارا اور کہا کہ ہم معاشرے کے بچوں میں پھیلی برائیوں کے خلاف محاذ قائم کریں گے،کم سن بچوں کو بڑوں کے ساتھ رہنے نہیں دیں گے،اسلامی تاریخ کو بچے بچے کے ذہنوں میں اتاریں گے اور ہر اعتبار سے بچوں کو تیار کریں گے۔تاکہ معاشرے کو وہ افراد ملے جو آگے چل کر قوم و ملت کا نام روشن کرے۔
پر تکلف تواضع پر جلسے کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: منعام سعدا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا