English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا کا سب سے زیادہ پرکشش سیاحتی مقام بننے کےبالکل قریب۔ پڑھیے یہ خبر!

share with us

12/ستمبر/2022(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی سیاحتی انڈسٹری رواں برس 2022 کے پہلے نصف میں پانچ ارب ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

یو اے ای کے نائب صدر نے اتوار کو اپنی ٹویٹ میں اس بارے میں آگاہ کیا۔

دبئی کے فرمانروا اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ ’رواں برس امارات کے ہوٹلوں میں مہمانوں کی تعداد میں 42 فیصد اضافے کے ساتھ ان کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ ہو چکی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’موسم سرما میں سیاحت کی صنعت میں تیزی متوقع ہے۔‘

دبئی کے معیشت و سیاحت کے شعبے کے مطابق رواں برس کے پہلے نصف میں لگ بھگ 70 لاکھ افراد نے دبئی کا سفر کیا جو گزشتہ برس کے نسبت 183 فیصد اضافہ ہے۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے دبئی سیاحت سے متعلق اپنے سال 2022 کے ہدف کے حصول کی راہ پر ہے۔

رواں برس کی پہلی ششماہی میں امارات میں سیاحوں کی اتنی ہی تعداد ریکارڈ کی گئی جو 2019 کی پہلی ششماہی میں کورونا وبا سے قبل ریکارڈ کی گئی تھی۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد المکتوم نے ایک بیان میں کہا ’عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے وژن کے نتیجے میں دبئی کو مستقبل کا شہر اور رہنے، کام کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے دنیا کا بہترین مقام بنایا گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی تعداد میں اضافہ امارات کی اقتصادی شعبے میں لچکدار پالیسوں کی عکاسی کرتا ہے۔

شیخ حمدان نے مزید کہا ہے کہ ’بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں تیزی سے اضافہ دبئی کو دنیا کا سب سے زیادہ پرکشش سیاحتی مقام بننے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔‘

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا