English   /   Kannada   /   Nawayathi

وجئے واڑہ میں موڈرن پبلک اسکول کی بھٹکلی طالبہ نے قرأت مقابلہ میں پہلا مقام حاصل کیا

share with us

ان چھ سو طلباء کی الگ الگ ٹیموں کا آپسی مقابلہ ہوا پھر اخیر میں مدارس اور اسکول دونوں گروپوں سے دس دس مساہمین کا انتخاب کیا گیا تھا ۔ان مساہمین کو بھی مات دیتے ہوئے رداء محتشم پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔اس کامیابی پرر داء محتشم کو تیس ہزار روپئے نقد اور ایک مومنٹو سے نوازا گیا ۔ ادارہ فکر وخبر اس معصوم بچی کی شاندار کامیابی پر مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے ۔ملحوظ رہے کہ موڈرن اسکول کے افتتاح ہوئے دوہی سال مکمل ہوئے ہیں اور یہ موڈرن اسکول کے مالک بھٹکل سے تعلق رکھتے ہیں اور پورا انتظامیہ بھٹکل کے احباب سنبھالے ہوئے ہے ، جو گذرتے ایام کے ساتھ وجئے واڑہ میں اپنی شہرت کے جھنڈے گاڑ رہا ہے، دینی و اسلامی نہج پر ایک عصری اسکول کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی،اکابرین کے مشورے سے یہاں ایک اسکول کا قیام ایک سال پہلے حضرت مولانا عبداللہ حسنی ندوی ؒ کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ اسکول آسیہ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹکر زیرِ انتظام چل رہا ہے۔

vijaywad-2

vijaywada-1

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا