English   /   Kannada   /   Nawayathi

یومِ آزادی : جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں صدرِ جامعہ کے ہاتھوں کی گئی پرچم کشائی

share with us
jamia islamia bhatkal

بھٹکل 15؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) یومِ آزادی کی مناسبت سے آج جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں صدرِ جامعہ مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔

اس موقع پر مہتمم جامعہ مولانامقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی نے جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحریکِ آزادی میں سب سے نمایاں کردار مسلمانوں کا رہا ہے اور علماء نے آگے بڑھ کر ان کی قیادت کی ، مجاہدینِ آزادی میں 65 مسلمان ہیں لیکن افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ آج بھی ان سے وطن سے محبت کا ثبوت مانگا جارہا ہے۔

مولانا عبدالمتین منیری نے اسلاف کی وراثت کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے ہی یہاں کے لوگوں کو تہذیب وتمدن اور اعلیٰ اخلاق کے نمونے دئیے۔

سابق استاد جامعہ جناب ماسٹر سیف اللہ صاحب نے بڑے ہی جوشیلے انداز میں کہا کہ ہمیں فسطائی طاقتوں سے گھبرانے ک چنداں ضرورت نہیں ہے۔ یہ ہمارا ملک ہے ، ہم یہیں پیدا ہوئے ہیں اور ہمیں یہیں مرنا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں واقع  جامعہ کے مکاتب میں بھی پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اورمجاہدین کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا