English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانچ سال قبل بنائی گئی ویڈیوکیسے نوجوان کے لئے بن گئی مصیبت

share with us

وارانسی:13/اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) اترپردیش کے وارانسی میں بھیلوپور تھانہ علاقے کے ریواڑی تالاب میں رہنے والے ایک نوجوان کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک عالم نامی یہ نوجوان ممنوعہ ایم پی 5 بندوق سے فائرنگ کرتا نظر آرہا ہے۔ یہ بندوق این ایس جی کمانڈوز اور اسپیشل سیکیورٹی اسکواڈ کے اہلکار استعمال کرتے ہیں۔ بھیلوپور تھانے نے نوجوان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوان تقریباً 30 سیکنڈز میں 5 راؤنڈ فائر کرتا نظر آرہا ہے۔ بھیلوپور پولیس اسٹیشن کے انچارج رماکانت دوبے کے مطابق اب تک کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فائرنگ کرنے والا نوجوان عالم ساڑھی پرنٹنگ کے کام سے وابستہ ہے۔ ان کے مطابق عالم نے بتایا کہ یہ ویڈیو سال 2014 کا ہے جب وہ اپنے دوست سکندر کے ساتھ گجرات کے سورت علاقے میں گیا تھا جہاں فوج میں تعینات ان کے دوستوں کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

عالم کا دوست سورت کی فائرنگ رینج میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ فائرنگ کر رہا تھا۔ اس پر عالم نے بھی بندوق چلانے کی خواہش ظاہر کی۔ اس کے بعد اس نے ایم پی 5 گن سے 5 راؤنڈ فائر کیے۔ دوست سکندر نے اس عمل کو اپنے کیمرے میں قید کر لیا۔ تب سے آج تک اس واقعے کا کہیں تذکرہ نہیں تھا لیکن اب یہ ویڈیو کیسے وائرل ہو گئی، عالم کو اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

دوبے نے بتایا کہ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ فائرنگ کرنے والے نوجوان عالم اور اس کے دوست سکندر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ایم پی 5 ایک ممنوعہ بندوق ہے، جو صرف فوجی یا سرکاری خدمات میں کام کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کو دی جاتی ہے۔ یہ بندوق عام آدمی کے لیے مکمل طور پر ممنوع ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا