English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے مولانا عبدالودود اکرمی مدنی کی وفات پر بزمِ مدینہ نے منعقد کی تعزیتی نشست

share with us
bhatkal, moulana abdul wadood akrami madani, bazme madeena

مدینہ منورہ 10؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) مولانا عبدالودود اکرمی مدنی کی وفات پر مسجد نبوی میں بزمِ مدینہ کی جانب سے بعدِ ظہرغائبانہ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد تعزیتی نشست منعقد کی گئی جس میں جلسہ کے حاضرین نے مرحوم کے اوصاف اور خوبیاں گناتے ہوئے انہیں ایک بہترین انسان قرار دیا اور کہا کہ ان کا سب سے بہتر وصف یہ تھا کہ وہ اچھے اخلاق سے متصف تھے۔ ملنساری کے پیکر تھے اور مسکراہٹ ان کے چہرے سے ہمیشہ عیاں ہوتی تھی۔

غرض مرحوم کی وفات کو سانحہ قرار دیتے ہوئے ایک تعزیتی قرارداد پیش کی گئی جو قارئین کی خدمت میں بھی پیش کی جارہی ہے۔

بسم الله الرحمن الرحيم

 تعزيت نامہ

 بروفات  مولانا عبد الودود اكرمى مدنى ۔ سابق صدر بزم مدينه -المدينة المنورة

    موت سے کس کو رستگاری ہے          آج وہ، کل ہماری باری ہے    

موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کسی کو مفر نہیں، دنیا میں آنے والے ہر انسان کو اپنے مقررہ وقت پر اس دارِ فانی سے کوچ کرنا ہے ،   ہر انسان کو اپنا وقت مستعار ختم ہوتے ہی خالقِ حقیقی کے دربار میں حاضر ہونا ضروری و یقینی ہے۔

  10 محرم الحرام 1444 هجرى مطابق  9 اگست   2022ء  مولانا عبد الودوداكرمى مدنى  اپنی حیاتِ مستعار کو ختم فرماکر داعی اجل کی دعوت کو لبیک کہتے ہوئے فانی دنیا سے ابدی دنیا کی طرف رختِ سفر باندھ کر راہی جنت ہوگئے۔

  انا للہ وانا الیہ راجعون ،  اللهم اغفر له وارحمه

مولانا عبد الودود اكرمى مدنى رحمة اللہ علیہ نے ابتدائی تعلیم جامعہ اسلاميہ بھٹکل سےحاصل کی پھر مزید  تعليم کے حصول کیلئے عمر آباد كا رخ كيا - وہاں سے فراغت کے بعد مولانا کا داخلہ دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ اسلامیہ مدینہ منوره میں ہوا ،  2017  میں مدينہ یونیورسٹی سے امتیازی نمبرات کے ساتھ ماجیستر کی شہادت حاصل کی۔

عبد الودود اكرمى مدنى بزم مدینہ کے موسسین میں سے ہیں ،  جب تک مدینہ منورہ میں تعلیم حاصل کی اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ  حاجیوں اور معتمرین کی خدمت کرنا ، ان کو ہر ممکن اپنی طرف سی سہولت فراہم کرنا شہر بہٹکل کے تمام جماعتوں کے وفود کا استقبال کرنا ، جامعہ اسلامیہ کی بسوں سے حاجیوں اور معتمرین کو مدینہ کی زیارت کروانا غرض ہر وقت خدمت کی فکر میں لگے رہتے  اور جب تعلیم مکمل کرکے چلے گئے مسلسل بزم کے ساتھ ہر کام میں جڑے رہے- آپ کی  وفات پر  بزم مدينه آپ کے اہل خانہ و متعلقین کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے اور تعزیت  مسنونہ پیش کرتی ہیں اور دست بدعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی قبر کو جنت کا باغ بنائے ، ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ان کی مغفرت فرمائے  اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

   11 محرم الحرام 1444 هجرى مطابق  10 اگست   2022ء

صدر سکریٹری وجميع اراكين

(بزم مدينة المدينة المنورة)   محمد سعود الندوى

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا