English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصیٰ : او آئی سی کا عالمی برادری سے ایکشن لینے کا مطالبہ

share with us


07/اگست/2022(فکروخبر/ذرائع)او آئی سی نے مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند آبادکاروں کے دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند آبادکاروں کے دھاوے کی شدید مذمت کی ہے۔

او آئی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک مذمتی ٹوئٹ کیا ہے جس میں مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند آبادکاروں کے دھاوے اور اسرائیلی قابض فورسز کی مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے کی سخت الفاظوں میں مذمت کی ہے۔

او آئی سی کی جانب سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پے درپے حملوں اور خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کیلیے ایکشن لے اور قابض اسرائیلی فورسز کو مقدس مقامات کے تقدس کے احترام کا پابند کرے۔

او آئی سی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ مسجد اقصیٰ کی قانونی اور تاریخی حیثیت کے تحفظ کیلیے فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر انتہا پسند آبادکاروں کے دھاوے پر اس سے قبل سعودی عرب کا بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی شدت پسندوں کا عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے مسجداقصیٰ میں دراندازی تاریخی اور قانونی اسٹیٹس کی خلاف ورزی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا