English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے طلباء اور نوجوانوں میں مجاہدِ آزادی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے تصویری نمائش

share with us

ڈپٹی کمشنرگووئند ریڈی اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی کشورابابو نے شاہین ادارہ جات بیدر میں مجاہدِ آزادی سے متعلق تصویری نمائش کا افتتاح کیا 
شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے طلباء اور نوجوانوں میں مجاہدِ آزادی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے تصویری نمائش کا انعقاد کیاگیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر


    بیدر:08اگست 2022(فکروخبرنیوز/محمدامین نواز)۔آزادی کے75سال کے آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر شاہین گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز نے مجاہدِ آزادی کی تصویری نمائش کا انعقاد کرکے عوام کی توجہ مبذول کروائی ہے۔یہ نمائش آج یعنی پیر کو بیدر شہر میں واقع شاہ پور گیٹ کے قریب شاہین کیمپس شاہین نگر بیدر کے گارڈن گراوونڈ میں منعقد کیا گیا۔یہ نمائش چہارشنبہ تک جاری رہے گی۔شاہین گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر یہ بات یہاں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ طلباء اور نوجوانوں میں مجاہدِ آزادی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ٹیپو سلطان،حیدر علی،رانی لکشمی بائی، مہاتما گاندھی،سبھاش چندر بوس،لال بہادر شاستری،بھگت سنگھ، سکھ دیو،چندر شیکھر آزاد،سردار ولبھ بھائی پٹیل،نانا صاحب،لالہ لچھپت رائے،مرزا قاسم علی خان،سراج الدولہ،حاجی شریف اللہ اور بیگم حضرت محل کے ساتھ 100مجاہدِ آزادی کی تصاویر بھی نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔تصاویر کے ساتھ مجاہدِ آزادی کا مختصر تعارف ہے۔اس کے ویڈیوز اُردو، کنڑا اور انگریزی میں بنائے گئے ہیں اور یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ تصویر پر موجود کیو آر کوڈ کو اسکین کریں گے تو مجاہدِ آزادی کے بارے میں ایک ویڈیو کھل جائے گی۔ضلع کے اسکولوں اور کالجوں کے طلباء، نوجوان، والدین اور عوام اس نمائش کو دیکھ سکتے ہیں۔بعد ازاں یہ تصاویر شہر کے بڑے چوراہوں، عوامی مقامات، ہوٹلوں اور شاپنگ مالز میں آویزاں کی جائیں گی۔ مجاہدِ آزادی کے تعلق سے معلومات تین زبانوں اُردو‘کنڑا اور انگریز میں دی گئی ہیں جہاں کیو آر کوڈ موبائیل سے اسکیان کرنے پر تفصیلات آجائیں گی۔واہٹس ایپ گروپ، سوشل نیٹ ورکس پر شیئر کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد  جملہ ایک کروڑ لوگوں کو مجاہدِ آزادی کی تاریخ سے روشناس کرانا ہے۔شاہین ادارہ جات بیدر اپنے ابتداء سے ہی سے طلباء میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کر رہا ہے۔ امرت مہوتسوا کے موقع پر 11 سے 17/ اگست تک مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 50 ہزار قومی پرچم اورشرٹ کی جیبوں پر اور 10 ہزار قومی پرچم عوام میں تقسیم کیے جائیں گے۔طلباء کے لیے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کی آزادی اور مجاہدِ آزادی پر مضمون شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کالج ہذا کے ایک ہزار طلباء اپنے گھر کے  اطراف و اکناف 10 ہزارگھروں پر قومی پرچم لہرائیں گے۔بعد ازاں امرت مہوتسو کے تحت ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔اس پروگرام میں بیدر کے ڈپٹی کمشنر مسٹر گوئند ریڈی اور سپرینٹینڈنٹ آف پولیس مسٹر ڈی کشور بابونے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے شاہین ادارہ جات کی جانب سے منعقدمجاہدِ آزادی کی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔اور دونوں نے باضابطہ کیو آر کوڈ کو اپنے موبائیل سے اسکیان کرکے مجاہدِ آزادی کے کی تفصیلات یوٹیوب کے ذریعے مشاہدہ کرنے کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر کرنول کے محمد نصیر صاحب کے کتابوں کی رسم رونمائی بھی کی گئی جس میں مجاہدِ آزادی کاذکر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر صدر شاہین ادارہ جات بیدر نے دونوں افسران کا گلدستہ اور شالپوشی کرتے ہوئے والہانہ خیر مقدم کیا گیا۔اس موقع پر ایس پی بیدرمسٹر ڈی کشور بابو نے شاہین ادارہ جات کی جانب سے مجاہدِآزادی کی تفصیلات کو جمع کرکے عوام کیلئے مشاہدہ کیلئے نمائش انعقاد بہتر اقدام ہے۔اس موقع پر بیدر کے ڈپٹی کمشنر مسٹرگوئندریڈی نے کہا کہ اس مجاہدِ آزاد کی اس تصویری نمائش سے عوام میں مجاہدِ آزادی کے تحت معلومات اور حب الوطنی کا جذبہ میں اور زیادہ تقویت آئے گی۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے اس نمائش کا انعقاد کرکے امرت مہوتسو کا بہترین پیغام دیا ہے‘جو قابلِ ستائش ہے۔اس موقع شاہین ادارہ جات کے ہزاروں طلباء نے اپنے ہاتھوں قومی پرچم لہرا کر عوام کو امریت مہوتسو کا بہترین پیغام دیا۔
تصاویر:شاہین ادارہ جات بیدر میں مجاہدِ آزادی سے متعلق تصویری نمائش کاڈپٹی کمشنر اور سپرنٹینڈیٹآف پولیس کے ہاتھوں افتتاح کیا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا