English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وبا کے باعث لگائی گئی رکاوٹیں ڈھائی سال بعد ہٹادی گئی

share with us

مکہ معظمہ: 03/اگست/2022(فکروخبر/ذرائع)کعبہ شریف کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا وبا کے باعث لگائی گئی تھیں۔

حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے مطابق کعبتہ اللہ کے اردگرد لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث نصب کی گئی تھیں۔

 

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اب عازمین کعبتہ اللہ کو چھو سکیں گے،حجراسود کوبوسہ دے سکیں گے اورحطیم میں داخل ہوسکیں گے۔رکاوٹیں ہٹنے کے بعد عازمین کی بڑی تعداد نے خانہ کعبہ کوچھو کر دعائیں کی اورنمازاورنوافل  ادا کئے۔

خانہ کعبہ کے ارگرد رکاوٹوں کو حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس کے حکم پرہٹایا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا