English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں  56 افراد اب تک ہلاک!

share with us

30/جولائی/2022(فکروخبر/ذرائع)ایران میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 56 ہو گئی، جس سے ملک کے بیشتر حصے بالخصوص دارالحکومت تہران متاثر ہوئے ہیں۔

ایرانی ریڈ کریسنٹ ریلیف اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ مہدی ولی پور نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں 28 افراد تا حال لاپتہ ہیں۔

ولی پور نے بتایا کہ صوبہ تہران کے جوار کے امام زادے داؤد اور زیرندشت فیروزکوہ میں 32 افراد اور ملک کے دیگر حصوں میں 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اس طرح سیلاب کی تباہ کاریوں میں جانی نقصان کی کل تعداد 56 تک پہنچ گئی۔

امدادی کاروائیوں کے جاری ہونے کا ذکر کرتےہوئے ولی پور نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ تقریباً 3500 لوگوں کو اب تک ہنگامی پناہ گاہ فراہم کی گئی ہے، اور 1500 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل سینٹر فار فورکاسٹنگ اینڈ کرائسز مینجمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کو متاثر کرنے والی شدید بارشیں پیر تک جاری رہیں گی۔

 

 

TRT NEWS URDU

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا