English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تنظیم نے کولار میں قرآن کریم اوراسلام و نبی کی شان میں گستاخی کی پرزور الفاظ میں کی مذمت

share with us
bhatkal, bhatkal tanzeem , majlise islah wa tanzeem bhatkal, kolar, shane risalat me gustakhi, islam, musalman,

بھٹکل04 جولائی 2022) فکرو خبرنیوز) جمعہ کے روز کولار میں اسلام اور قرآن مجید کے ساتھ شانِ رسالت میں کھلے عام گستاخی کرنے کی مذمت میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے پریس ریلیز جاری کی ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے کولار میں تشدد کو اکسانے کے لیے جو بیانات دئیے گئے ہیں اس سے عوام کے اندر انتشار پیدا کرکے عوامی امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی جس کی تنظیم سخت مذمت کرتی ہے۔

ریلیز کے مطابق کولار میں منعقدہ احتجاجی پروگرام میں دو کیمونٹی کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جس سے محسوس ہورہا ہے کہ یہ لوگ اسلام کی جان بوجھ کرتوہین کرنا چاہتے ہیں ، اس طرح کے بیانات سے ہندوستان میں فرقہ وارانہ انتشار کو ہوا دینے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے جس سے ریاست کا پرامن ماحول خراب ہوسکتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ قرآن کریم پوری دنیا کے لئے ایک نمونہ ہے ، جس کی کئی خصوصیات ہیں ۔ جولوگ قرآن کریم کے متعلق بے بنیاد باتیں پھیلارہے ہیں انہیں قرآن کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

تنظیم نےادے پورسانحہ کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اسلامی تعلیمات اس کی اجازت نہیں دیتی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا