English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیبلے گرام پنچایت کچرہ نکاسی مسئلہ پر تحصیلدار نے کیا کئی علاقوں کا دورہ

share with us
bhatkal, heble panchayat, kachra nikasi

بھٹکل04 جولائی 2022) فکرو خبر نیوز) ہیبلے گرام پنچایت میں کچرہ نکاسی مسئلہ حل نہ ہونے سے یہاں کی عوام کی مشکلیں مزید بڑھتی جارہی ہیں، رحمت آباد ، فردوس نگر ، حنیف آباد کراس اور منی روڈ پر کچروں کے ڈھیر بارش کے بعد بدبو پھیلا رہے ہیں ، حالات اس قدر خراب ہیں کہ وہاں سے گذرنا مشکل ہے۔ ان حالات میں اگر کئی دنوں کے بعد یہاں سے کچرہ صاف کیا جاتا ہے تب بھی بدبو کی وجہ سے پریشانی کم نہیں ہوپاتی۔

آج ویلفیر پارٹی آف انڈیا بھٹکل یونٹ نے راستہ روکنے کی کوشش کرتے ہوئے افسران کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی۔ ضلعی سکریٹری آصف شیخ نے فکرو خبر کو بتایا کہ ہم کئی روز سے تحصیلدار کے رابطہ میں ہیں اور اس مسئلہ کا کوئی حل نکالنے کی کوشش میں ہیں، آج صبح جب یہاں کی عوام کے ساتھ ہم نے راستہ روک کر احتجاج کی کوشش کی تو فوری طور پر تحصیلدار نے مذکورہ تمام علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ آصف شیخ کے مطابق تحصیلدار کو بھی لگا کہ ان حالات میں یہاں جینا مشکل ہے۔ انہوں نے ریوینیو لینڈ کا جلد بندوبست کرنے کا تیقن دلایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا