English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت میں بڑھتی ہوئی طلاق کی وجوہات : جائزہ

share with us


02/جولائی/2022(فکروخبر/ذرائع)کویت میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کی سب سے بڑی وجہ سامنے آگئی۔

رائے عامہ کا جائزہ لینے کے بعد طلاقوں کی سب سے بڑی وجہ سوشل میڈیا کو قرار دیا گیا ہے۔ اس رائے عامہ میں 15 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا کے منفی اثرات کے باعث ملک میں طلاقوں کی شرح بڑھ رہی ہے۔

یہ جائزہ کویت یونیورسٹی کے ماتحت خلیج اور جزیرہ عرب مطالعاتی مرکز نے تیار کیا تھا۔ مرکز نے عوامی رائے پر مبنی طلاق کی بڑی وجہ کی نشاندہی کی ہے۔

جائزے میں 13 فیصد نے مذہبی شعور کو طلاق کی بڑی وجہ قرار دیا جب کہ 9 عشاریہ 8 فیصد لوگوں نے رشتہ داروں کی میاں بیوی کے تعلقات میں مداخلت کو طلاق کا سبب بتایا ہے۔

جائزے میں 9 عشاریہ 2 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ بےجا آزادی اور سہل پسندی بھی طلاق کی بڑی وجوہات میں شامل یں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا