English   /   Kannada   /   Nawayathi

تین مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرلکھنو لے گئی یوپی پولس

share with us

سیوان:02جولائی 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) یوپی پولیس نے ضلع سیوان کے بڈھریا تھانہ کے اٹھکھمبا سے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں لکھنؤ لے کر گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے اٹھکھمبا گاؤں میں افراتفری کا ماحول ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جارہا ہے کہ 5 افراد سول ڈریس میں اور ایک پولیس کی وردی میں ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ کچھ ماہ قبل لکھنؤ میں قتل کا معاملہ پیش آیا تھا اور اسی معاملے میں لکھنؤ پولیس سیوان کے بڈھریا تھانہ کے اٹھکھمبا پہنچی تھی اور تینوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ گرفتار کئے گئے تینوں نوجوانوں میں سے دو سکے بھائی ہیں۔

تینوں نوجوانوں کے گرفتاری کے بعد سے اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ گاؤں پہنچے سول ڈریس میں یہ کون لوگ تھے، کیا یہ پولیس اہلکار تھے جو تینوں لڑکوں کو اٹھا کر لے گئے۔ یوپی پولیس نے جن نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے ان میں منجر اقبال، کاشف کاسن اور سرفراز احمد شامل ہیں۔ کاشف اسن اور سرفراز سگے بھائی ہیں۔ 

یوپی پولس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تینوں نوجوانوں کی اطلاع بڈھریا تھانے کو بھی نہیں ہے۔ یوپی پولیس بغیر کسی اطلاع کے سیدھے اٹھکھمبا گاؤں پہنچی تھی اور تینوں کو اٹھا کر لے گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں بحث کا بازار گرم ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا