English   /   Kannada   /   Nawayathi

محمد زبیر کی ضمانت کی عرضی خارج,وکیل نے کہا عدلیہ کا مذاق اڑا رہی ہے دہلی پولس

share with us

نئی دہلی:02جولائی 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) دہلی کی پٹیالہ عدالت نے فیکٹ چیک کرنے والے صحافی محمد زبیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس کے مطالبے پر عدالت نے فیکٹ چیکر محمد زبیر کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے . عدالت نے کہا کہ تفتیش کے دوران زبیر کو ضمانت دینے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

دہلی پولیس نے محمد زبیر کو سنہ 2018 میں کئے گئے ایک ٹویٹ کے معاملے میں 27 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس نے حال ہی میں زبیر پر شواہد مٹانے، سازش کرنے اور غیر ملکی چندہ لینے کے لیے نئی دفعات لگائی ہیں۔ زبیر کا موبائل فون اور ہارڈ ڈسک بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ محمد زبیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران محمد زبیر کے وکیل ورندا گروور اور دہلی پولیس کے وکیل کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ ورندا گروور نے عدالت میں دہلی پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس کو اس معاملے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس نے زبیر کو گرفتار کرکے عدلیہ کا مذاق اڑایا ہے۔'

دہلی پولیس نے کہاکہ زبیر تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے۔ اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا۔ یہ CrPC کی دفعہ 41 کے تحت تفتیشی افسر کی صوابدید پر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا