English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کا حالیہ مچھلی مارکیٹ کیا عید کے بعد نوتعمیرشدہ ہائی ٹیک مارکیٹ میں منتقل ہوجائے گا؟

share with us
Bhatkal, bhatkal fish market, bhatka old fish market, bhatkal new fish market, bhatkal urdu board,

بھٹکل30؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) شہر کے میونسپلٹی کے اردو نام ہٹائے جانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ میٹنگ کے بعد مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے ذمہ داران میں صدر تنظیم جناب پرویز ایس ایم نے اپنا ردِّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ میٹنگ میں مذکورہ مسئلہ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی ایم کی طرف سے آرڈر ہے جس میں یہ درج ہے کہ بورڈ پر کنڑا اور انگلش کے علاوہ دیگر زبانوں میں نام نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کا یہ جواب دیا کہ کیا چیف آفیسر قانون سے ناواقف ہے اور چیف آفیسر کی وجہ سے یہ بھٹکل کا ماحول خراب ہوا ہے۔ بورڈ نکالنے کے بعد اگر کچھ ہوجاتا ہے تواس کے ذمہ دار آپ رہیں گے۔ اس کے پیچھے سیاست بھی چل رہی ہے اور ایم ایل اے کھیل کھیل رہا ہے۔

جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ ہم کنڑا مخالف نہیں ہے ، پرانی آفس کے بورڈ پر اب بھی اردو کا نام درج ہے اور اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ ہم کنڑا مخالف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مچھلی مارکیٹ منتقلی کا مسئلہ بھی اٹھایا ، ہائی ٹیک مارکیٹ کی تعمیر کو کئی سال گذر گئے لیکن کیا ایم ایل اے کے دباؤ کی وجہ سے منتقل نہیں ہوپارہا ہے؟ اس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم نے پولیس اہلکاروں سے کہہ دیا ہے عید کے بعد منتقلی کا کام ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل اے نے رکشہ شیڈ تعمیر کیا جس کے لیے میونسپل سے کوئی اجازت نہیں لی گئی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپلٹی کو اسے نکالنے کا اختیار ہے ۔ جس طرح یو پی میں یوگی کارروائی کررہا ہے کل پرویز قاسمجی بھی اسے بولڈوزر کے ذریعہ نکال سکتا ہے۔ اس کے علاوہ باکڑے کے مسائل ہیں ، اسی طرح کئی سالوں سے میونسپل کی دکانیں رینیو نہیں کی جارہی ہیں اور سالوں کا کرایہ باقی ہے۔ امید ہے کہ ان سب مسائل پر بھی توجہ دیتے ہوئے انہیں حل کرنے کی طرف اقدامات کیے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا