English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک جاپان ان دنوں کا شدید گرمی کی لپیٹ , کم بجلی استعمال کرنے کی ہدایت

share with us


ٹوکیو: 30/جون/2022(فکروخبر/ذرائع)ایشیائی ملک جاپان ان دنوں کا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اس دوران دارالحکومت ٹوکیو میں گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ہیٹ ویو سے متاثرہ 13 شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کم از کم دو افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کی وجہ سے جاپان میں بجلی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ جاپان کی حکومت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کم بجلی استعمال کریں۔

بجلی کے بحران سے بچنے کیلئے جاپانی پاور کمپنیاں بند کیے گئے تھرمل پاور پلانٹس کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہیں جبکہ ری ایکٹرز کو دوبارہ فعال کرنے سمیت متبادل توانائی کے ذرائع کے اضافی استعمال کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا