English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک ایسا ملازم سے جسے 24سال کی تنخواہ یکمشت مل گئی!جانیے پھر کیا ہوا؟

share with us

سین دیاگو: 30/جون/2022(فکروخبر/ذرائع)ملازم 24 سال کی تنخواہ یکمشت ملنے پر کمپنی سے استعفیٰ دیکر غائب ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی برس کی اجرت یکمشت ادائیگی کا حیران کن واقعہ براعظم امریکا کے جنوبی ملک چلی میں پیش آیا جہاں ملازم کروڑوں روپے تنخواہ وصول ہونے پر پہلے تو حیران ہوا پھر استعفیٰ دیکر فرار ہوگیا۔

کولڈ کٹس بنانے والی چلی کی سب سے بڑی کمپنی کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز (سی آئی اے ایل) کی جانب سے گزشتہ ماہ غلطی سے ملازم کے اکاؤنٹ میں ایک ماہ کے بجائے 286 ماہ(24برس) کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز منتقل ہوئی .

کمپنی کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ملازم سے اضافی تنخواہ واپس کرنے کےلیے استفسار کیا گیا جس پر اس نے تنخواہ واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن استعفیٰ دیکر کر فرار ہوگیا، جس کے بعد سنگین غلطی کا مرتکب یومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کا ڈپٹی مینجر شدید کشمکش میں مبتلا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے اپنی رقم واپس لینے کیلئے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا