English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : میمورنڈم کا اثر ، ساورکر کے نام کا بورڈ راتوں رات غائب

share with us
Bhatkal, Tengingundi beach,

بھٹکل29؍ جون 2022(فکروخبرنیوز) تینگن گنڈی بیچ کا نام اچانک تبدیل کرکے ساورکر بیچ رکھے جانے پرتینگن گنڈی کی عوام سمیت ایس ڈی پی آئی نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے پی ڈی او کو میمورنڈم سونپا تھا جس کے ذریعہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ تینگن گنڈی بیچ کے ام سے اس ساحلِ سمندر کولوگ عرصۂ دراز سے جانتے آرہے ہیں ، اب اس کا نام بدل کر کوئی نیا مسئلہ کھڑا کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

ابھی میمورنڈم دئے ایک دن بھی نہیں گذرا کہ جس بورڈ پر نام لکھا گیا تھا اسے راتوں رات مٹایا گیا ہے جس پر یہاں کے عوام نے اطمینان کی سانس لی ہے اورپنچایت کے اقدام کی سراہنا کی ہے۔

دراصل تینگن گنڈی ساحلِ سمندر کو عرصۂ دراز سے تینگن گنڈی بیچ ہی کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ اچانک نام تبدیل کیے جانے کی وجہ سے عوام  میں تشویش پیدا ہوگئی تھی اور اپنی طرف سے اقدام کیے بغیر پنچایت کے پی ڈی او کو میمورنڈم دیتے ہوئے اس کے علم میں بات لائی گئی اور فی الفور کارروائی کا مطالبہ کیا جس کا اثر بھی فی الفور دیکھنے ملا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا