English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو این انسانی حقوق کا دفتر بھارت کے آزاد عدالتی نظام میں مداخلت کررہا ہے

share with us

نئی دہلی:29جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) بھارت نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کو تیستا سیتلواڑ اور دو دیگر افراد کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں کیے گئے تبصروں کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی قانونی کارروائیوں کو ظلم و ستم کا لیبل لگانا گمراہ کن اور ناقابل قبول ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا، "ہم نے تیستا سیتلواڑ اور دو دیگر افراد (آر بی سری کمار اور سنجیو بھٹ) کے خلاف قانونی کارروائی کے بارے میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کا تبصرہ دیکھا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ کے ریمارکس مکمل طور پر غیر ضروری ہیں اور یہ بھارت کے آزاد عدالتی نظام میں مداخلت ہے۔

ارندم باغچی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ "بھارت میں حکام قانون کی خلاف ورزیوں کے خلاف قائم عدالتی عمل کے ذریعے سختی سے کارروائی کرتے ہیں۔ اس طرح کے قانونی اقدامات کو سرگرمی کے لیے ظلم و ستم کے طور پر لیبل لگانا گمراہ کن اور ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ سماجی کاررکن تیستا سیتلواڑ، آر بی سری کمار اور سنجیو بھٹ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے، انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ اور اقوام متحدہ نے منگل کو کہا تھا کہ ’’بھارتی ریاست کی طرف سے انسانی حقوق کے محافظوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانا بند ہونا چاہیے۔ انسانی حقوق کے جائز کام کرنے والے محافظوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے خلاف انتقامی کارروائیاں آئینی جمہوریت میں مکمل طور پر ناقابل قبول اور بین الاقوامی قانون کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے متعدد نمائندوں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے محافظوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت اس سال نومبر میں اقوام متحدہ کے یونیورسل پیریڈک ریویو کے تحت اپنے چوتھے جائزے کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے پیش ہوگا۔ جس میں حکومت ہند کو انسانی حقوق کے محافظوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے تبصروں اور سفارشات کا جواب دینے ہوں گے۔انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ کے مطابق، بھارت کے پچھلے دو یونیورسل پیریڈک ریویو (یو پی آر) کے دوران، اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے محافظوں کے تحفظ کے لیے ایک قانون بنائیں، اور انسانی حقوق کے محافظوں پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی طرف سے دی گئی سفارشات کو نافذ کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا