English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ نے صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا

share with us

:29جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی بھارت میں گرفتاری پر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ صحافیوں کو ان کی تحریر، ٹویٹ اور بیان پر جیل میں نہیں ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ لوگوں کو کسی بھی طرح کے ہراسانی کی دھمکی کے بغیر اظہار رائے کی آزادی ہو۔ محمد زبیر کو پیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں ٹویٹس کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں ایک دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ صحافی زبیر کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ ’دنیا کے تمام حصوں میں لوگوں کو آزادی سے اظہار خیال کرنے کی اجازت ہو۔ صحافیوں کو بغیر کسی دھمکی یا ہراس کے آزادانہ طور پر اظہار خیال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ’’صحافی جو لکھتا ہے، جو ٹویٹ کرتا ہے اور جو کہتا ہے، اس کے لیے انہیں جیل میں نہیں ڈالنا چاہیے۔ اور وہ اس کمرے سمیت دنیا کے کسی بھی گوشے میں جا سکتے ہیں۔' اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے کارکن سیتلواڈ کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ "ہم تیستا سیتلواڑ اور دو سابق پولیس افسران کی گرفتاری اور نظربندی سے بہت فکرمند ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 2002 کے گجرات فسادات کے متاثرین کے ساتھ ان کی سرگرمی اور یکجہتی کے لیے انھیں پریشان نہیں کیا جانا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا